خیبر پختونخوا اسمبلی: اسلام آباد امن مذاکرات کی حمایت میں قرارداد منظور

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا اسمبلی میں اسلام آباد امن مذاکرات کی حمایت میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومت کی پیش کردہ قرارداد میں امن، استحکام اور علاقائی تعاون پر زور دیا گیا، قرارداد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خارجہ پالیسی وژن کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

قرارداد کے متن کے مطابق عمران خان حکومت میں دوحہ عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا گیا، کرتار پور راہداری کو تاریخی اقدام قرار دیا گیا ہے، اسلام آباد میں امن مذاکرات کو ہی پائیدار امن کا واحد راستہ قرار دیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی قرارداد میں امن اور سفارت کاری کے فروغ کا اعادہ کیا گیا، اسلام آباد امن مکالمہ کو علاقائی ہم آہنگی کا موقع قرار دیا گیا۔

قرارداد کے متن کے مطابق تنازعات غربت اور انسانی مسائل میں اضافے کا سبب ہیں، خیبرپختونخوا اسمبلی میں سیاسی مکالمے کو ناگزیر قرار دے دیا گیا۔

ایوان نے امن مذاکرات کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا، ایوان نے پیش کردہ قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں