ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی جاری رکھیں گے: امریکی وزیر خزانہ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی جاری رکھے گا تاکہ اس کی مالی صلاحیتوں کو منظم طور پر کمزور کیا جا سکے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے لکھا اس پالیسی کا مقصد ایران کی آمدن پیدا کرنے، رقوم کی ترسیل اور مالی وسائل کو بیرون ملک منتقل کرنے کی صلاحیت کو بتدریج محدود کرنا ہے۔
ان کے مطابق جو شخص یا ادارہ چاہے وہ خفیہ تجارت یا مالی لین دین کے ذریعے ان سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرے گا وہ امریکی پابندیوں کی زد میں آسکتا ہے۔
سکاٹ بیسنٹ کا مزید کہنا تھا کہ یہ پالیسی موجودہ صورتحال میں امریکا کی طرف سے ایران پر اقتصادی دباؤ بڑھانے کے سلسلے کی تازہ کڑی قرار دی جا رہی ہے۔