چین کے متعدد صوبوں میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی
بیجنگ: (دنیا نیوز) چین کے مختلف صوبے شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی لپیٹ میں آگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ہونان، ہوبے اور گوئیژو میں بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، شدید بارشوں کے باعث سڑکیں ٹوٹ گئیں، کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔
ہونان صوبے میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہیں تباہ ہو گئیں، امدادی کارروائیاں جاری ہیں، دریاؤں میں پانی کا بہاؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا جس سے کئی علاقے زیر آب آگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق متاثرہ علاقوں میں فوج اور ریسکیو ٹیمیں سیلاب امدادی سرگرمیوں میں متحرک ہو گئیں۔
گوئیژو صوبے میں گلیاں اور سڑکیں سیلابی پانی میں ڈوب گئیں، سیلابی ریلوں نے کئی دیہی علاقوں کو محصور کر دیا۔