اسرائیلی فورسز کی لبنان میں وحشیانہ کارروائیاں، 3 ہزار 42 افراد شہید
بیروت: (دنیا نیوز) اسرائیلی فورسز کی لبنان میں وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں جس کے نتیجے میں 3 ہزار 42 افراد شہید ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے کی زد میں آکر دو افراد زخمی ہوگئے۔
نبطیہ کے علاقے حاروف میں گاڑی پر اسرائیلی ڈرون حملہ کیا، بلدیہ عمارت کے قریب حملے میں مقامی سرکاری اہلکار بھی زخمی ہوا۔
عرب میڈیا کے مطابق حملے کے وقت متاثرہ شخص شہریوں میں روٹی تقسیم کرنے کی تیاری کر رہا تھا۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے 12 قصبوں اور دیہات کو فوری انخلا کی وارننگ جاری کر دی، مقامی آبادی کو گھروں سے نکلنے کے احکامات کے باعث کئی علاقے خالی ہونا شروع ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ممکنہ حملے حزب اللہ کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے۔
لبنانی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اموات کی تعداد 3ہزار 42 تک پہنچ گئی، اسرائیلی کارروائیوں میں 9 ہزار 301 افراد زخمی ہوئے۔