ایران امریکا معاہدے کے حتمی نکات جلد سامنے آنے کا امکان، مذاکرات کا نیا دور اسلام آباد میں متوقع

تہران: (دنیا نیوز) عرب میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ معاہدے کے حتمی نکات کا اعلان جلد متوقع ہے جبکہ معاہدے کے متن کو حتمی شکل دینے کے لیے سفارتی سرگرمیاں جاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے متن پر کام جاری ہے اور دونوں فریق اہم نکات پر پیش رفت کے لیے رابطے میں ہیں۔

العربیہ نیوز کے مطابق پاکستان کی اہم شخصیات کی ایران روانگی کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جہاں مختلف سفارتی ملاقاتیں اور مشاورت متوقع ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حج کے بعد معاہدے کے حتمی نکات پر مذاکرات کے نئے دور کا انعقاد اسلام آباد میں متوقع ہے، جہاں مختلف فریقین کے درمیان بات چیت کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں