دباؤ ڈال کر ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا محض خام خیالی ہے: مسعود پزشکیان

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ دباؤ ڈال کر ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا محض خام خیالی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران نے مسلسل اپنے وعدوں کی پاسداری کی ہے، ایران نے جنگ ٹالنے کے لیے ہر راستہ تلاش کیا ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کی جانب سے تمام راستے اب بھی کھلے ہیں، سفارت کاری میں باہمی احترام جنگ سے زیادہ دانشمندانہ راستہ ہے۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ باہمی احترام پر مبنی سفارت کاری زیادہ محفوظ اور پائیدار ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں