ایران پر حملہ ہوا تو جنگ خطے سے باہر پھیل جائیگی، پاسداران انقلاب کی امریکا کو دھمکی
تہران: (دنیا نیوز) پاسداران انقلاب نے امریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملہ ہوا تو جنگ خطے سے باہر پھیل جائے گی۔
پاسداران انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پچھلی بار جنگ میں تمام صلاحیتیں استعمال نہیں کیں، امریکا اور اسرائیل نے شکست سے کوئی سبق نہیں سیکھا، اس بار جارحیت کی گئی تو تباہ کن حملے کئے جائیں گے، ہم مرد میدان ہیں، دشمن ہماری طاقت میدان جنگ میں دیکھے گا۔
.واضح رے کہ ایرانی سپیکر باقر قالیباف نے کہا تھا کہ نئی جارحیت پر دشمن کو پچھتاوا ہوگا، ناکہ بندی ایران کو جھکنے پر مجبور نہیں کر سکتی، ہماری افواج نے جنگ بندی سے بھرپور فائدہ اٹھا کر اپنی طاقت بحال کی، دشمن کی ظاہر اور خفیہ سرگرمیاں نئی جنگ کی تیاری ظاہر کرتی ہیں۔