ناکہ بندی کے دوران اب تک 111 جہازوں کو واپس بھیجا گیا ہے، سینٹ کام

فلوریڈا: (دنیا نیوز) امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں کی جاری امریکی ناکہ بندی کے دوران اب تک 111 تجارتی جہازوں کو واپس بھیجا گیا ہے۔

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اس ناکہ بندی کو نافذ کرنے میں امریکی بحریہ کے 20 سے زائد بحری جہاز حصہ لے رہے ہیں۔

آبنائے ہرمز سے 24 گھنٹوں میں ایران کی منظوری سے 26 جہاز گزرے، پاسداران انقلاب
دوسری جانب ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 تجارتی جہاز اور آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزرے ہیں۔

پاسداران انقلاب کے مطابق یہ تمام جہاز ایران کی اجازت حاصل کرنے کے بعد ایران کی سکیورٹی نگرانی میں اس اہم آبی گزرگاہ سے گزرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں