امیرِ قطر کا ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال

دوحہ: (دنیا نیوز) قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

قطری امیر نے گفتگو کے دوران اس بات پر زور دیا کہ مشرق وسطیٰ میں مزید کشیدگی اور تنازع سے بچنے کیلئے تمام فریقین کو سفارتی حل اور مذاکرات کو ترجیح دینی چاہیے۔

قطری شاہی دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شیخ تمیم نے امید ظاہر کی کہ بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے خطے میں امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن اور تہران کے درمیان پاکستانی ثالثی کی کوششوں میں قطر کے کردار کو سراہا۔

بیان میں کہا گیا کہ ٹرمپ نے اختلافات کم کرنے اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے قطر کی کوششوں کی تعریف کی اور امن کیلئے دوحہ کے سفارتی کردار کو اہم قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں