رافیل گروسی کا سعودیہ کا دورہ، وزیر خارجہ سے ملاقات، جوہری عدم پھیلاؤ پر تبادلہ خیال

ریاض: (دنیا نیوز) عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے یو اے ای اور قطر کے بعد سعودی عرب کا دورہ کیا جہاں ان کی سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر خارجہ اور آئی اے ای اے سربراہ کی ملاقات کے دوران سعودی عرب اورعالمی جوہری توانائی ایجنسی کے درمیان تعاون کا جائزہ لیا گیا، جوہری عدم پھیلاؤ اور جوہری تحفظ کو یقینی بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رافیل گروسی اور سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ ملاقات میں فریقین نے تکنیکی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر جوہری سلامتی کے عالمی اصولوں پرعملدرآمد کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں