چین اور شمالی کوریا کا تجارت، زراعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پیانگ یانگ: (دنیا نیوز) چین کے صدر شی جن پنگ کے دورہ شمالی کوریا کے دوران شمالی کوریا کے سربراہ سے وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی۔

چینی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک میں تجارت، زراعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، تعمیرات، ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔

چینی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کو سٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانا چاہئے، دونوں ملکوں کو اپنی خود مختاری، سلامتی کے مفادات کا بھرپور تحفظ کرنا چاہئے۔

کم جونگ ان کا مزید کہنا ہے کہ شمالی کوریا اور چین کے تعلقات مضبوط اور ناقابل شکست ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں