ایران کا ایک ارب ڈالر مالیت کا خام تیل چین روانہ، ایرانی آئل ٹینکروں نے ٹریکنگ سسٹم بند کر دیا

تہران: (ویب ڈیسک) ایرانی میڈیا نے میری ٹائم انٹیلی جنس رپورٹس کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خام تیل کی ایک بڑی کھیپ اس وقت چین کی جانب روانہ ہے، جس میں موجود خام تیل کی مالیت تقریباً ایک ارب ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ کھیپ ایسے وقت میں چین بھیجی جا رہی ہے جب ایران پر امریکی پابندیاں برقرار ہیں اور خطے میں کشیدگی بھی عروج پر ہے۔

دریں اثنا، سمندری نقل و حمل پر نظر رکھنے والی کمپنی ونڈوارڈ کے مطابق امریکی پابندیوں کی زد میں آنے والے 9 ایرانی آئل ٹینکروں نے ایک مقام پر اپنا آٹومیٹک آئیڈینٹیفکیشن سسٹم (AIS) عارضی طور پر بند کر دیا۔

ماہرین کے مطابق اس نظام کے بند ہونے سے جہازوں کی نقل و حرکت کو ٹریک کرنا مشکل ہو جاتا ہے، جبکہ پابندیوں سے بچنے کے لیے اس طریقۂ کار کو بعض اوقات استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم اس حوالے سے ایرانی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...