روسی گائیڈڈ میزائل حملے، یوکرین کے سومی شہر میں تباہی، 3 افراد ہلاک

کیف: (ویب ڈیسک) روس نے یوکرین پر شدید حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سومی شہر کو گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ اور شہری علاقوں میں بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔

خبر ایجنسی کے مطابق روسی حملے میں 3 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں سرچ اور ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

رپورٹس کے مطابق روس نے 6 فضائی حملے کیے، جن میں طبی مراکز اور بنیادی ڈھانچے کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس سے شہری سہولیات کو شدید نقصان پہنچا۔

حملوں کے بعد سومی شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا، فضائی حملے کے سائرن بجتے ہی شہری محفوظ پناہ گاہوں کی جانب منتقل ہو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حملوں کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں نذرِ آتش ہو گئیں، کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، جبکہ امدادی اہلکار تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اور انہیں نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...