امریکا نے ایران کے 13 کروڑ ڈالرز کے ڈیجیٹل اثاثے منجمد کر دیئے

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے ایران کے مرکزی بینک کے 13 کروڑ ڈالرز سے زائد مالیت کے ڈیجیٹل اثاثے منجمد کر دیئے۔

امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکا ایران کی مبینہ طور پر غیر قانونی مالیاتی نیٹ ورکس کے ذریعے حاصل کیے جانے والے فنڈز تک رسائی محدود کرنے کی کوششیں تیز کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ اقدام امریکی محکمۂ خزانہ کی اس وسیع مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد ایرانی سرگرمیوں کی مالی معاونت کیلئے ڈیجیٹل اثاثوں کے استعمال کو روکنا ہے۔

امریکی وزیرِ خزانہ نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ امریکی محکمۂ خزانہ ایران کی غیر قانونی مالی سرگرمیوں، بشمول ڈیجیٹل اثاثوں کے مبینہ غلط استعمال، کو متاثر اور کمزور کرنے کیلئے پُرعزم ہے، آج محکمۂ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول نے ایران کے مرکزی بینک سے منسلک متعدد کرپٹو والیٹس پر پابندیاں عائد کیں، جس کے نتیجے میں 13 کروڑ ڈالرز سے زائد مالیت کے اثاثے منجمد کر دیئے گئے۔

سکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ محکمۂ خزانہ ایران کے مالیاتی ذرائع کو مسلسل نشانہ بناتا رہے گا تاکہ ایرانی حکومت کو مبینہ غیرقانونی آمدنی سے حاصل ہونے والے وسائل تک رسائی سے محروم رکھا جا سکے۔

امریکی وزیر خزانہ نے یہ بھی لکھا ہے کہ ہم غیر قانونی رقوم کا جارحانہ انداز میں سراغ لگانے کا عمل جاری رکھیں گے اور ایرانی حکومت کو اپنی مبینہ غیر قانونی آمدنی کے منصوبوں سے حاصل ہونے والی رقوم تک رسائی سے محروم کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...