امریکا، ایران کشیدگی سے تیل مزید مہنگا، ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان

لندن: (دنیا نیوز) امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، جبکہ ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔

عالمی منڈی میں امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 41 سینٹ اضافے کے بعد 79.75 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ برطانوی برینٹ خام تیل 48 سینٹ مہنگا ہو کر 85.21 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا۔

دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں سرمایہ کاروں کا محتاط رویہ برقرار رہا، تاہم مختلف مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔

جاپان کا نکئی انڈیکس 1008 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے بعد 68 ہزار 751 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جبکہ جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس 427 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 7 ہزار 284 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 340 پوائنٹس اضافے کے بعد 24 ہزار 681 پوائنٹس تک پہنچ گیا، جبکہ چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 11 پوائنٹس کی معمولی کمی کے ساتھ 3 ہزار 955 پوائنٹس پر آگیا۔

ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی کشیدگی عالمی توانائی منڈی اور مالیاتی بازاروں پر اثرانداز ہو رہی ہے، جس کے باعث سرمایہ کار محتاط حکمتِ عملی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...