اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو معاشی طور پر بھی تباہ کرنا شروع کر دیا
غزہ: (دنیا نیوز) فلسطینیوں کی نسل کشی پر گامزن اسرائیلی فوج نے اب ان کو معاشی طور پر بھی تباہ کرنا شروع کردیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے زیتون کے درخت اکھاڑ دیئے، زیتون کی سالانہ کٹائی شروع ہونے سے چند روز قبل اسرائیلی فوج نے بلڈوزروں کے ذریعے زیتون کے درختوں کو تباہ کردیا۔
زیتون کی سالانہ کٹائی اکتوبر کے پہلے ہفتے میں شروع ہوتی ہے اور فلسطینی زراعت میں زیتون کو بنیادی حیثیت حاصل ہے، فلسطینی اتھارٹی کے مطابق زرعی شعبہ قومی پیداوار کا 8 فیصد اور 60 ہزار سے زیادہ ملازمتوں کا ذریعہ ہے۔
مقامی کسانوں اور کارکنوں کو خدشہ ہے کہ اس سال کی زیتون کی کٹائی خاص طور پر غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگی کیونکہ مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور ان کے وسائل کے خلاف اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments