غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے فضائی حملے، 4 فلسطینی شہید
غزہ: (دنیا نیوز) غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔
فلسطینی طبی حکام کے مطابق جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس کے مغرب میں گاڑی پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں اسامہ ابو خاطر اور محمد ابو علوان شہید جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔
غزہ سٹی اور وسطی غزہ کے علاقے دیر البلاح میں دو الگ الگ اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید دو افراد شہید ہوئے۔
اسرائیل نے محمد ابو علوان کو حماس کا سینئر مالیاتی عہدیدار قرار دیتے ہوئے کہا اسرائیل حماس کو دوبارہ اپنی طاقت بحال کرنے کی اجازت نہیں دے گا اور غزہ میں حماس کے خاتمے تک کارروائی جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ حماس کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments