اٹلی کے مختلف شہروں میں مہنگائی، فوجی اخراجات میں اضافے کیخلاف احتجاج میں شدت
روم: (دنیا نیوز) اٹلی کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے مہنگائی، کم اجرت اور فوجی اخراجات میں اضافے کے خلاف احتجاج میں شدت آگئی۔
مظاہروں میں زیادہ تر طلبہ اور مزدور شریک تھے جنہوں نے تنخواہوں میں اضافے اور عوامی خدمات کی بہتری کا مطالبہ کیا۔
یونین سنداکالے دی بازے نامی مزدور تنظیم نے ملک بھر میں 24 گھنٹے کی عام ہڑتال کی کال دی تھی جس کے تحت 40 سے زائد شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
رپورٹس کے مطابق مظاہروں کی مجموعی صورتحال پُرامن رہی، تاہم بعض مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان کشیدگی دیکھنے میں آئی۔
شہر ٹورین میں پولیس نے سرکاری عمارت کی سکیورٹی کے لیے قائم حصار کی جانب بڑھنے والے طلبہ اور بائیں بازو کے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا۔
دارالحکومت روم میں مظاہرین نے کولوسیم کے قریب بڑا مارچ کیا اور ہفتے کے اختتام تک وہاں خیمے لگا کر دھرنا دینے کا اعلان کیا، بعض مقامات پر کوڑے دان سڑکوں پر رکھ کر آگ لگا دی گئی۔
اطالوی خبر رساں ادارے انسا کے مطابق شام کے وقت مظاہرین کے ایک بڑے گروپ نے پارلیمنٹ کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا۔
پولیس رکاوٹیں عبور کرنے کی بار بار کوشش پر آٹھ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments