جے ڈی وینس نے آئندہ الیکشن کیلئے الگ سیاسی بیانیہ تشکیل دینے کی کوششیں تیز کر دیں

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست کے بعد 2028ء کے صدارتی انتخابات کیلئے اپنی الگ سیاسی شناخت اور بیانیہ تشکیل دینے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

انتخابی مہم کے آخری دنوں میں جے ڈی وینس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے دفاع کے بجائے معاشی قوم پرستی، خارجہ پالیسی میں محتاط رویے، عوامی تحفظ اور مہنگائی جیسے معاملات کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا۔

جے ڈی وینس نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ایران جنگ کو ریپبلکن پارٹی کی انتخابی شکست کی اہم وجوہات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے جنگ جلد ختم کرنے، عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے اور امریکی خارجہ پالیسی پر نظرثانی پر زور دیا۔

انہوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا ازسرنو جائزہ لینے کی ضرورت بھی اجاگر کی، جبکہ وائٹ ہاؤس اور جے ڈی وینس کے قریبی ذرائع کے مطابق ان کا مؤقف صدر ٹرمپ سے اختلاف یا بغاوت نہیں بلکہ انتخابی نتائج کے تناظر میں ریپبلکن پارٹی کے مستقبل کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے ایران جنگ کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو انتخابی نقصان کی ایک وجہ تسلیم کیا ہے، تاہم انہوں نے جنگ کے فیصلے کا دفاع بھی کیا ہے۔

جے ڈی وینس نے تاحال 2028ء کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا باضابطہ اعلان نہیں کیا، تاہم انہیں ریپبلکن پارٹی کے ممکنہ مضبوط صدارتی امیدواروں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...