اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ایران امریکا کشیدگی سفارتکاری سے حل کرنے پر زور

انقرہ: (دنیا نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا ہے کہ ترکیہ خطے اور دنیا میں امن کے قیام کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

ترک صدر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق صدر اردوان نے ڈونلڈ ٹرمپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کو سفارتکاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے، مسائل کے حل کیلئے مذاکرات اور سفارتی کوششوں کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ترکیہ یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے بھی اپنی کوششیں جاری رکھے گا، اس مقصد کے حصول کیلئے جنگ کے دونوں فریقوں، یوکرین اور روس کے ساتھ رابطوں اور مشاورت میں اضافہ کیا جانا چاہیے۔

ترک صدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انقرہ علاقائی اور عالمی سطح پر امن کے قیام کیلئے اپنا سفارتی کردار ادا کرتا رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...