ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا ہے کہ ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دی ہیں تاکہ کسی بھی صورتحال میں ہتھیاروں کی تیاری کا سلسلہ جاری رکھا جا سکے۔

نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کا کہنا تھا کہ ایران نے اپنے میزائل اور ڈرون پروگرام کا ڈھانچہ اس انداز میں ترتیب دیا ہے کہ دشمن کی ممکنہ کارروائیاں اس کی پیداواری صلاحیت کو متاثر نہ کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن ماضی میں بھی ایران کو میزائل بنانے سے نہیں روک سکا کیونکہ ملک کا پیداواری نظام لچکدار بنیادوں پر قائم ہے، پیداواری لائنوں کو زیر زمین منتقل کرنے کا مقصد دفاعی تیاریوں کا تسلسل برقرار رکھنا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان نے مزید کہا کہ ایرو اسپیس فورس کے تمام ہتھیار مقامی علم، مہارت اور ٹیکنالوجی کی بنیاد پر تیار کیے گئے ہیں، جبکہ ایران نے اس مقصد کیلئے کسی دوسرے ملک سے ہتھیار درآمد نہیں کیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...