افغانستان :2مسافر بسیں ٹینکرز سے ٹکرا گئیں، 52 ہلاک
غزنی (اے ایف پی،مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں دارالحکومت کابل سے قندھار جانے والی مسافر بردار دو بسوں کے الگ الگ حادثے میں 52 افراد ہلاک 65زخمی ہو گئے ۔
دونوں حادثات کابل سے قندھار جاتے ہوئے صوبہ غزنی کی مرکزی شاہراہ پر پیش آئے ۔ ایک مسافر بس فیول ٹینکر سے ٹکرا گئی جب کہ اسی شاہراہ پر ایک اور حادثے میں مسافر بس اور ٹینکرمیں خوفناک تصادم ہوا ۔صوبہ غزنی کے گورنر کے ترجمان حافظ عمر نے بتایا کہ دونوں حادثات میں مجموعی طور پر 52 افراد جاں بحق اور 65 سے زائد زخمی ہوگئے ۔طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ شدید زخمی مسافروں کو کابل منتقل کیا جا رہا ہے ۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ درجن سے زائد مسافروں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔