میئر استنبول جیل منتقل ، حکومت نے عہدے سے ہٹا دیا

میئر استنبول جیل منتقل ، حکومت نے عہدے سے ہٹا دیا

ترکیہ(اے ایف پی)استنبول کی عدالت نے حراست میں لئے گئے میئر اکرم امام اوغلوکے بدعنوانی کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کرکے جیل بھیج دیا۔ عدالتی فیصلے کے بعد ترک وزارت داخلہ نے اوغلو کو باضابطہ طور پر استنبول کے میئر کے عہدے سے بھی ہٹا دیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اکرم امام اوغلو پر دہشتگردی سے متعلق الزامات بھی عائد کیے گئے تاہم انہیں صرف مالی بدعنوانی سے متعلق الزامات پر گرفتار کیا گیا ، عدالتی فیصلے کے بعد اکرم امام نے اپنے حامیوں سے ملک گیر احتجاج کی اپیل کی ہے ۔ میئرنے اتوار کو عدالتی فیصلے کے بعد کہا کہ ہم خوفزدہ نہیں ہوں گے ،میں نہیں جھکوں گا،ہم اپنی جمہوریت پر اس کالے داغ کو مٹا دیں گے ۔ان کے وکیل کا کہنا تھا استنبول کی عدالت نے دہشت گردی کی تحقیقات میں میئر کی گرفتاری کو مسترد کردیا تاہم بدعنوانی کے الزام میں گرفتاری کو برقرار رکھا۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعت ری پبلکن پیپلز پارٹی کے صدارتی پرائمری انتخاب میں ہزاروں افراد صدارتی امیدوار کے لیے اکرم امام کو ووٹ دینے پہنچ گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میئر کی گرفتاری کیخلاف ترکیہ کے مختلف شہروں میں 5 روز سے مظاہرے جاری ہیں،پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 400 سے زائد افراد گرفتار ہوچکے ۔عدالتی فیصلے کے بعد عوامی احتجاج مزید شدت اختیار کر گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں