پاکستانی فنکاروں کیساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہوں:سلمان خان

ممبئی (شوبزڈیسک ) بالی ووڈ کے معروف ہیرو سلمان خان نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔۔
‘انڈیا ٹوڈے ’ کی ایک رپورٹ کے مطابق اپنی فلم ‘سکندر’ کی ممبئی میں تشہیر کرتے ہوئے سلمان خان نے میڈیا ٹاک کے دوران کہاکہ اگر حکومت اجازت دے تو میں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں، آپ (صحافی کمیونٹی) بس حکومت سے اجازت لے آئیں۔ اگر بھارتی حکومت پاکستانی فنکاروں کو ویزا اور ملک میں آنے اور کام کرنے کی اجازت دیتی ہے تو میں بالکل تیار ہوں۔بھارتی حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے سوال پرانہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلی جانے والی کرکٹ کا مذاق اڑاتے ہوئے کہاکہ اگر بھارتی حکومت نے اجازت نہ دی تو میں کرکٹ کھیلوں گا۔انہوں نے بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے کا دفاع کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ (پاکستانی اداکار) فنکار ہیں، دہشت گرد نہیں۔