بھارتی ریاست چھتیس گڑھ ،جھاڑکھنڈ میں دھماکے ،پولیس افسر ہلاک، 3 زخمی

بیجا پور،سنگھ بھوم(اے پی پی)بھارت کی شورش زدہ ریاستوں جھاڑکھنڈ اور چھتیس گڑھ میں بارودی سرنگ کے دو الگ الگ دھماکوں میں پیرا ملٹری سنٹرل ریزرو پولیس فورسز کا ایک افسر ہلاک، تین اہلکار زخمی ہوگئے ۔
جھاڑ کھنڈ کے مغربی ضلع سنگھ بھوم میں مارنگ پونگا کے جنگلاتی علاقے میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں سی آر پی ایف کاسب انسپکٹر سنیل کمار منڈل اورہیڈ کانسٹیبل پارتھ پریتم شدید زخمی ہوئے ۔ سب انسپکٹر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ چھتیس گڑھ کے ضلع بیجا پورمیں بارودی سرنگ کے ایک اوردھماکے میں پولیس کی سپیشل ٹاسک فورس کے دو اہلکار زخمی ہو گئے ۔ بارودی سرنگ ماؤنواز گوریلوں نے بچھائی تھیں ۔