جنیلیا اب عامر خان کے ساتھ فلم ستارے زمین پر میں نظر آئیں گی

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ جنیلینا ڈیسوزا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلموں میں واپسی سے روکا گیا تھا۔۔۔
جنیلیا ڈیسوزا نے 10 سال کے وقفے کے بعد فلم انڈسٹری میں واپسی کی اور مراٹھی فلم وید میں شوہر رتیش دیشمکھ کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں۔یہ فلم سائرات کے بعد دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی مراٹھی فلم بنی۔حال ہی میں جنیلیا ڈی سوزا کا کہنا تھا کہ انہیں فلموں میں واپسی سے منع کیا گیا تھا۔جنیلیا نے کہا، مجھے کامیابی یا ناکامی کی زیادہ پرواہ نہیں، کیونکہ یہ زندگی کا حصہ ہے ۔