کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں تقرر وتبادلے کاکیس،حکومت کی حکم امتناع واپس لینے کی درخواست مسترد
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں تقرر اور تبادلوں کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران حکومت پنجاب کی حکم امتناعی واپس لینے کی درخواست مسترد کردی۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے قرار دیا کہ درخواست غیر ضروری طور پر دائر کی گئی۔ حکم امتناعی واپس لینے کی حکومتی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی سیٹیں حکومت پنجاب کی تفویض کردہ ہیں ،عدالت سے حقائق چھپاکرحکم امتناعی لیاگیا۔ عدالت نے حکومت پنجاب، سیکرٹری صحت اور وی سی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے 17ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔