سنگا پور کی سیر

تحریر : صبا سلیم


سنگاپور ایک خوبصورت ملک ہے۔ 600 مربع کلومیٹر جگہ کے ساتھ اس شہری ریاست میں تقریباً5 ملین افراد بستے ہیں۔ سنگاپور ایک ہرا بھرا ملک ہے۔

 یہاں کئی چمن (پارکس) ہیں اور کاریں خاصی رفتار سے دوڑتی ہیں۔ سنگاپور کے سخت قوانین میں نیشنل پارکس بورڈ ایکٹ اور پارکس اینڈ ٹریز (درخت) ایکٹ بھی شامل ہے۔ بورڈ، سنگاپور میں 300 چمنوں کا ذمہ دار ہے۔ ان قوانین سے درخت کاٹنا اور چمنوں کی اراضی پر ناجائز قبضہ کرنا واقعی ناممکن بن گیا ہے۔ 

یہاں ہرجگہ ہندوستان کا اثر ہے اس کا اپنا نام بھی سمہا (SIMHA) سے نکلا چنانچہ یہ سنگاپور (SINGAPURA) لائن سٹی کہلایا۔ جانا پہچانا ’’میرلیون ‘‘جو سنگاپور کی علامت بنا اس کا سر شیر اور جسم ایک مچھلی کی مانند تھا۔ لٹل انڈیا (مختصر ہندوستان) ایک بڑی آبادی والا علاقہ ہے۔ ماس ریاپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم پر دھوبی گھاٹ ایک اہم اسٹیشن ہے۔ علی جنید اور خطیب دیگر اسٹیشن ہیں جو سومر سیٹ، پرومینا ڈے اور اسپلانڈے کے ساتھ اس ملک کی وسیع المشربی کو نمایاں کرتے ہیں جو محض 50 سال قبل ایک چھوٹے سے تجارتی مرکز سے ایک تیزی کے ساتھ پنپتی ہوئی معیشت میں تبدیل ہو گیا جس کے بارے میں اب کئی لوگوں کا خیال ہے کہ یہاں کام کرنے کے لئے بہترین تجارتی ماحول دستیاب ہے۔ یہ آسانی کے ساتھ پہلے نمبر پر آتا ہے۔ اس کی بیورو کریسی فعال ہے اور سرکاری دفاتر یا عدالتوں میں کوئی تاخیر نہیں ہوتی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

خواتین کی مصروفیات اور وقت کی منصوبہ بندی

آج کے دور میں خواتین زندگی کے مختلف شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ وہ نہ صرف گھر کی ذمہ داریاں نبھاتی ہیں بلکہ تعلیم، ملازمت، کاروبار اور سماجی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لیتی ہیں۔

جلد کی تازگی کیلئے 5 بہترین مشورے

خوبصورت، نرم، ملائم اور چمکدار جلد ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے۔ جلد نہ صرف ہماری ظاہری شخصیت کا اہم حصہ ہے بلکہ یہ ہماری مجموعی صحت کی بھی عکاسی کرتی ہے۔

آج کا پکوان:بیف بریانی

اجزا :بیف: 1 کلو گرام (ہڈی کے بغیر یا مکس)،چاول (سیلا یا باسمتی): 1 کلو گرام (آدھا گھنٹہ بھیگودیں) ،پیاز: 3 عدد (باریک کٹے ہوئے)،ٹماٹر: 3 بڑے سائز کے (باریک کٹے ہوئے)

حفیظ تائب وفورِ شوق و عقیدت کی آ واز

ان کی نعت عشق و وارفتگی کے ساتھ تمام ممکنہ فنی محاسن سے آراستہ ہے :حفیظ تائب نے عام روایت سے ہٹ کر رسول مقبول سے عقیدت و محبت کا اظہار کیا ہے‘رسول اکرمﷺ کی ذات پاک سے محبت کیساتھ اسوۂ حسنہ کی تفصیلات بھی بیان کی ہیں‘دوسری اہم خوبی یہ ہے کہ جو کچھ کہا ہے اسے تخلیقی سطح پر محسوس کیا ہے:پاکستان اور ملتِ اسلامیہ کو در پیش مسائل کا اظہار جس شائستگی سے حفیظ تائب کی نعتوں میں ملتا ہے دوسروں کے ہاں نظر نہیں آتا‘ بقول احمد ندیم قاسمی ،حفیظ تائب کی نعتیں پڑھیے تو معلوم ہوتا ہے کہ حضورﷺ کے توسط سے وہ کائناتِ انسانی کے مثبت مطالعے میں مصروف ہیں

مجید امجد، فطرت سے ہم کلام

مٹی جسم ہے، مٹی نور ہے، مٹی وقت کا ریلا ہے،ہرے بھرے میدان، ابلتے قرینے، باسمتی کی باس،سانسیں، عمریں، قدریں سب کچھ سکے، پیسے، چربی، ماس

کینگروز کا سپن کے جال سے شکار

گرین شرٹس کی ہوم گرائونڈ پر تاریخی فتح:گرین شرٹس نے مسلسل تیسری ون ڈے سیریز اپنے نام کر کے تاریخ رقم کر دی