پڑھو اور جانو ، وہ حقائق جو آ پ نہیں جانتے

تحریر : آمنہ کریم


ناروے میں ثوال بارڈ نامی مقام پر سیڈ والٹ بنایا گیا ہے۔یہ ذخیرہ ایک گلیشیئر پر قائم کیا گیا ہے۔اس ذخیرے میں دنیا میں پیدا ہونے والی ہر فصل کے بیج رکھے گئے ہیں،تاکہ اگر کسی ناگہانی آفت کی وجہ سے دنیا تباہ ہو جائے اور تمام فصلیں ختم ہو جائیں تو یہاں سے بیج لے کر دوبارہ فصلیں اگائی جا سکیں۔

ناروے کی حکومت نے اس ذخیرے کی حفاظت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس گلیشیئر پر جانا سختی سے منع کر رکھا ہے۔

بحرِ ہند میں نارتھ سینٹی نل آئی لینڈ نامی ایک جزیرہ ہے جہاں دنیا کے قدیم ترین انسانوں کی نسل آباد ہے۔یہ لوگ آج کے اس دور میں بھی برہنہ حالت میں رہتے ہیں۔غاروں میں سوتے اور شکار کر کے کھاتے ہیں۔آج بھی اگر یہ لوگ کسی انسان کو اس جزیرے کی طرف آتے دیکھیں تو اسے قتل کر دیتے ہیں۔اسی وجہ سے کسی بھی شخص کو اس جزیرے کے قریب جانے کی اجازت نہیں ہے۔

210قبل مسیح چینی سلطنت میں حکمران ہوا کرتا تھا۔جس کا نام ’’کن شی ہوان‘‘ تھا۔چینی لوگ اس حاکم سے بہت محبت کرتے تھے۔جب کن شی ہوان کی موت ہوئی تو چینیوں نے اس کا مقبرہ بنایا اور اس کی حفاظت کرنے لگے تا کہ ان کے حاکم کے آرام میں کوئی خلل نہ پڑے۔آج تک اسی وجہ سے کسی انسان کو اس مقبرے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

اٹلی کے شہر وینس کے بارے میں تو آپ سب نے ہی سن رکھا ہو گا۔وینس کے قریب ہی پوویگلیا نامی ایک جزیرہ ہے۔اٹھارویں صدی میں یورپ میں جب طاعون کی وباء پھیلی تو طاعون سے متاثرہ لوگوں کو اس جزیرے پر بھیج دیا جاتا تھا،تاکہ وہ اس بیماری کو مزید پھیلانے کا سبب نہ بنیں۔کہا جاتا ہے کہ سینکڑوں مریضوں نے اس جزیرے پر اپنی آخری سانسیں لی تھیں۔اس خوفناک حقیقت کی وجہ سے اٹلی کی حکومت نے اس جزیرے پر جانے کی پابندی لگا رکھی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

پی ایس ایل 10:بگل بج گیا،ٹرافی کی جنگ چھڑگئی

پاکستان سپرلیگ کے دسویں ایڈیشن (پی ایس ایل10)کا بگل بج گیا، ٹرافی حاصل کرنے کی جنگ چھڑ گئی، 6ٹیموں میں سے اس بار ٹرافی کون جیتے گا ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔ ’’پاکستان سپر لیگ 10‘‘ کا ابھی آغاز ہے اور انتہائی دلچسپ میچز دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

نورزمان:سکواش کے افق کا چمکتا ستارہ

پاکستان کی کھیلوں کی تاریخ میں سکواش ہمیشہ سے ایک روشن باب رہا ہے، لیکن ایک طویل عرصے کے زوال کے بعد پاکستان کی انڈر 23 سکواش ٹیم کا ورلڈ چیمپئن بننا ایک نئی صبح کی نوید بن کر آیا ہے۔

حنان کی عیدی

حنان8سال کا بہت ہی پیارا اورسمجھداربچہ ہے۔اس کے پاپا جدہ میں رہتے ہیںجبکہ وہ ماما کے ساتھ اپنی نانو کے گھر میں رہتا ہے۔

چوہے کی آخری دعوت

بھوک سے اس کا بُراحال تھا۔رات کے ساتھ ساتھ باہر ٹھنڈ بھی بڑھتی جا رہی تھی، اس لیے وہ کسی محفوظ ٹھکانے کی تلاش میں تھا۔اسے ڈر تھا کہ اگر چھپنے کیلئے کوئی جگہ نہ ملی تو وہ مارا جائے گا۔وہ کونوں کھدروں میں چھپتا چھپاتا کوئی محفوظ ٹھکانہ ڈھونڈ رہا تھا۔ جوں ہی ایک گلی کا موڑ مڑ کر وہ کھلی سڑک پر آیا،اسے ایک دیوار میں سوراخ نظر آیا۔وہ اس سوراخ سے اندر داخل ہو گیا۔

ذرامسکرائیے

باپ نے بیٹے سے کہا : ’’دیکھو عمران آج جو مہمان ہمارے ہاں آنے والا ہے، اس کی ناک کے متعلق کوئی سوال نہ کرنا‘‘۔

حرف حرف موتی

٭…سچائی ایسی دوا ہے جس کی لذت کڑوی لیکن تاثیر شہد سے زیادہ میٹھی ہوتی ہے۔ ٭…سب سے زیادہ جاہل وہ ہے جو گناہ سے باخبر ہوتے ہوئے بھی گناہ کرے۔