عرق گلاب جلد کا محافظ

تحریر : سارہ خان


جلد کی قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے اور جلد میں پانی کی مقدار کو ضرورت کے مطابق برقرار رکھنے میں مدددیتا ہے ۔ جس کی وجہ سے جلد ملائم ، چمکدار اور صحت مند رہتی ہے۔ عرق گلاب کا استعمال پسینے کی بو سے بھی نجات دلاتا ہے۔کبھی کبھی بچوں کی جلد پر سفید اور کھردرے سے نشان بن جاتے ہیں۔ زیادہ خشک ہونے کی صورت میں واضح ہو جاتے ہیں۔ان کا علاج بھی عرق گلاب میں لیموں کا رس ملا کر کیا جا سکتا ہے۔

ہمارے ہاں خوبصورتی کی حفاظت کیلئے بازاری کاسمیٹکس پر انحصار کیاجاتا ہے ،ان میں سے کچھ مصنوعات چہرے کو عارضی دلکشی دے کر بیماریوں میں مبتلا کر دیتی ہیں۔زیبائش بڑھانے والی   کاسمیٹکس میں کئی طرح کے کیمیکلز استعمال کئے جاتے ہیں ۔ اس لئے اول تو چہرہ ان کا عادی بن جاتا ہے اور دوسرے کئی بیماریاں مستقل ساتھی بن جاتی ہیں ۔اس کے برعکس عرق گلاب کے ساتھ لیموں کارس یا گلیسرین استعمال کرنے والی خواتین جانتی ہیں کہ جدید سائنس نے بھی اس محلول کو صحت کامحافظ قرار دیا ہے ۔

 خشک جلد کی حفاظت کیلئے بازار میں درجنوں اقسام کے موائسچرائزر دستیاب ہیں جن میں سے کچھ جلد کو صحتمند بنانے کی بجائے الٹا خراب کر دیتے ہیں۔ خشک جلد کی حفاظت کیلئے عرق گلاب کو بہترین اشیاء میں شمار کیا جاتا ہے، ڈاکٹر ز بھی بعض  امراض میں اس کا استعمال تجویز کرتے ہیں۔ عرق گلاب 

ایسے عموماََ کیلشئم کی کمی کی علامت سمجھا جاتا ہے، ان نشانات کی ایک قسم (Pityriasis Alba)کہلاتی ہے، یہ دراصل ایک جلدی بیماری ہے۔ عرق گلاب اس کی روک تھام میں بھی موثر ثابت ہوا ہے۔ اس صورت میں ماہرین عرق گلاب اور گلیسرین کا آمیزہ چہرے پر ملنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ عرق گلاب چھائیوں کے علاج میں بھی مفید ہے۔یہ چھائیوں میں کمی لا کر جلد کی رنگت میں نکھار پیدا کرتا ہے۔چہرے کی خشکی اور نکھار کے لئے بھی عرق گلاب میں گلیسرین ملا کر استعمال کی جائے۔ جلد چمکدار اور ہموار ہو جائے گی، اس کا کھردرا پن بھی دورہو جائے گا۔ 

یہ ان گھریلو خواتین یاکام کاج کرنے والی عورتوں کے لئے بھی مفید ہے جن کے ہاتھ یا انگلیاں صابن یا ایسی دوسری اشیاء کے مسلسل استعمال سے خراب ہو جاتی ہیں۔ جلد پھٹنے لگتی ہے یا زخم بن جاتے ہیں وہ بھی گلیسرین اور عرق گلاب کا آمیزہ استعمال کریں۔روزانہ دن میں تین چار مرتبہ استعمال کرنے سے اس مرض سے بچا جا سکتا ہے ۔ بعض خواتین کی ایڑھیاں خراب ہو جاتی ہیں، پچھلے دنوں کئی شہروں میں اس کی شکایات عام تھیں۔ انہیں بھی عرق گلاب اور گلیسرین کا آمیزہ استعمال کرنا چاہئے ۔

اگر آپ عرق گلاب کو شہد اور زیتون میں ملا کر استعمال کریں تو یہ معدے اور پیٹ کی بھی حفاظت کر سکتا ہے۔ عرق گلاب کے چند قطرے باقاعدگی سے پینے سے قبض کی شکایت ختم ہو جائے گی۔یہ انتڑیوں کو بھی کئی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ بعض طبی ماہرین نے عرق گلاب کو ’’آنکھوں کا نور‘‘ لکھا ہے۔ ان کے مطابق یہ آنکھوں کے تحفظ میں بے مثال ہے ۔ چند قطرے ڈالنے سے آنکھیں بالکل صاف ہو جاتی ہیں ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آلودگی اور دھوئیں کے مضراثرات سے بچنے کیلئے آنکھوں میں چند قطرے عرق گلاب ڈال لینے سے بھی آنکھوں کی صفائی ہوجاتی ہے۔لیزر، موبائل اور کمپیوٹر کی سکرینوں کے سامنے کام کرنے والوں کو چاہئے کہ وہ آنکھوں میں عرق گلاب کے ایک دو قطرے ڈالتے رہیں،آنکھوں کی صحت بحال رکھنے میں مدد ملے گی۔عرق گلاب دل ودماغ کیلئے مقوی غذاء ہے ۔ یہ دماغ کو چست رکھنے والے کیمیکلز کے اخراج میں مدد دیتا ہے۔اس کیلئے عرق گلاب میں شہد اور اسبغول ملا کر استعمال کرنا مفید رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

معرکہ حق: تاریخی فتح کا ایک سال مکمل

پاکستان نے چند گھنٹوں میں بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا:مئی 2025 کا وہ تاریخی معرکہ جس میں پاک فضائیہ نے دشمن کے نام نہاد ناقابل تسخیر طیاروں کو ملبے کا ڈھیر بنا کر فضائی برتری کا لوہا منوایا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جرات مندانہ قیادت نے پوری قوم کو’’ایک پیج‘‘پر لا کر دفاعِ وطن کو ناقابل تسخیر بنادیا۔ معرکہ حق کے بعد پاکستان خطے میں صرف ایک عسکری قوت ہی نہیں بلکہ امن و ثالثی کا وہ محور بن چکا ہے جس کی مرضی کے بغیر جنوبی ایشیا کا کوئی فیصلہ ممکن نہیں۔

وطن کی عزت ہمارے ہاتھ!

ہم پاکستانی ہر معاملہ میں اپنا ثانی آپ ہیں، ہونا بھی چاہئے کیونکہ دل ہے پاکستانی۔ ہمارے تمام تر معاملات عجیب بھی ہوتے ہیں اور بھرپور بھی۔ ہر معاملے میں ہمارا رویہ منفرد بھی ہوتا ہے اور نرالا بھی۔

پرندوں کا دوست ببلو

ایک سرسبز جنگل کے پاس گاؤں میں بَبلو نام کا ایک خوش مزاج اور ذہین بچہ رہتا تھا۔

انمول باتیں

بچے معاشرے کا قیمتی سرمایہ

گاؤں سے جب آئے گائے

گاؤں سے جب آئے گائے

سنہری باتیں

٭…صبر کا دامن تھام لو اور صرف اللہ تعالیٰ کے طلبگار بن جاؤ۔