تعلیم اور ترقی
تعلیم ایک ایساشعبہ ہے جو کسی بھی ملک کے دیگر تمام شعبوں کی بنیاد ہے ،کسی ملک کی ترقی اور اس کے باشندوں کے ذہنی ارتقاء کا اندازہ وہاں کی تعلیمی حالت سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے ۔
زراعت ہو ، تجارت ہو یا ملازمت ہر شعبہ اسی صورت میں ترقی پا سکے گا جب اس شعبے کے افراد تعلیم یافتہ ہوں گے۔ قوم افراد سے بنتی ہے اور تعلیم کے ذریعے صرف افراد کی تربیت ہی نہیں ہوتی بلکہ پوری ایک قوم کی تربیت کا اہتمام کیا جاتا ہے۔