ذرا مسکرایئے

تحریر : روزنامہ دنیا


ایک دفعہ ایک چو ہیا اپنے بچوں کے ساتھ جا رہی تھی کہ راستے میں ایک بلی آگئی۔ چوہیا نے فوراً زور سے کتے کی طرح بھونکنا شروع کر دیا۔

 بلی فوراً بھاگ گئی۔ 

یہ دیکھ کر چوہیا نے اپنے بچوں کو نصیحت کی: دیکھا بچو دنیا میں مادری زبان کے علاوہ دوسری زبان کتنی ضروری ہے۔

٭٭٭

مالک نے نوکر کو ایک خط دے کر کہا:خط پر چار روپے کا ٹکٹ لگا کر لیٹر بکس میں ڈال دینا۔

 نوکر ذرا بے وقوف تھا اس نے ٹکٹ نہ لگائے اور لیٹر بکس میں ڈال آیا۔

مالک نے پوچھا:کیوں بھئی! خط پر ٹکٹ لگا دیے تھے نا؟۔

نوکر نے خوشی سے جواب دیا: نہیں جناب! میں نے آپ کے پیسے بچا لیے‘ ڈاکیے سے نظر بچا کر خط کو لیٹر بکس میں ڈال دیا۔

٭٭٭

دنیا بھر کے سائنسدان ایک ایسا کمپیوٹر بنا رہے تھے جو کہ ہر سوال کا جواب دے سکتا تھا۔ بالآخر وہ اپنی کوششوں میں کامیاب ہو گئے۔ 

ٹیم کے سربراہ نے پہلا سوال کیا : یہ دنیا کیسے بنی؟۔

 جواب ملا:گنینربک آف ورلڈ ریکارڈ دیکھیں۔

٭٭٭

استاد (شاگرد سے): تمہارا تعلق کس خاندان سے ہے؟ 

شاگرد: جناب! میرا تعلق جانوروں کے خاندان سے ہے۔

 استاد: (حیرت سے) وہ کیسے؟ 

شاگرد: جناب! وہ اس طرح کہ ابو مجھے الو کہتے ہیں تو امی گدھا کہتی ہیں جبکہ دادا جان کہتے ہیں کہ میرا بیٹا شیر ہے شیر۔

٭٭٭

ایک بچے کے دادا کا انتقال ہو گیا۔ پڑوس کی دو خواتین تعزیت کیلئے آئیں۔ ایک بولی:70کے ہوں گے،دوسری بولی نہیں 60 کے ہوں گے۔

 پاس ہی بچہ بیٹھا تھا وہ بولاـ:چلیں آنٹی! آپ 40ہی دے دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

یومِ مزدوراور اسلامی تعلیمات

’’اپنے ہاتھ سے روزی کمانے والا اللہ کا دوست ہے‘‘(طبرانی) کسی نے اپنے ہاتھوں کی کمائی سے بہتر کوئی کھانا نہیں کھایا (صحیح بخاری) آپ ﷺ نے فرمایا تین قسم کے لوگ ایسے ہیں جن سے قیامت کے دن میں خود جھگڑوں گا، ان میں سے ایک وہ ہو گا جس نے کسی سے کام کروایا، کام تو اس سے پورا لیا مگر اسے مزدوری پوری ادا نہ کی (صحیح بخاری)

توکل علی اللہ: ایمان کی اصل روح

’’مومنوں کو اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہئے‘‘ (آلِ عمران: 160) ’’پھر جب آپ پختہ ارادہ کر لیں تو اللہ پر بھروسہ کیا کریں، بیشک اللہ توکّل والوں سے محبت کرتا ہے‘‘(آل عمران )

حلال کمائی :دنیا و آخرت کی کامیابی

’’حلال مال کا طلب کرنا ہر مسلمان پر واجب ہے‘‘ (المعجم الاوسط للطبرانی: 8610) اپنے کھانے کو پاک کرو! جب کوئی شخص حرام کا لقمہ پیٹ میں ڈالتا ہے تو 40 دن تک اللہ تعالیٰ اُس کا عمل قبول نہیں کرتا‘‘ (حدیث مبارکہ)

مسائل اور ان کا حل

سوتیلی دادی کے بیٹوں سے پردہ سوال:ایک آدمی نے بیوہ عورت سے نکاح کیا جس کے پہلے شوہر سے بیٹے ہیں۔ اس شخص کی پوتی سوال کرتی ہے کہ کیا میرا سوتیلی دادی کے بیٹوں سے پردہ ضروری ہے؟

آبنائے ہرمز کی بندش، بحران سنگین ہونے لگا

امریکہ اور ایران میں سیز فائر تو جاری ہے مگر غیر یقینی صورتحال دنیا کی معیشت کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے۔ آبنائے ہرمز کی بندش نے جنگ بندی کے اثرات عالمی مارکیٹس تک پہنچنے نہیں دیئے۔

پنجاب میں بلدیاتی انتخاب، تاخیر کیوں ؟

سلگتے عوامی مسائل اور مہنگائی کے رجحان پر جوابدہ کون؟