اردو ناول ،تاریخی شعور کاحوالہ

تحریر : ڈاکٹر طاہر نواز


ناول مبصرحیات ہے۔ زندگی کے گوناگوں مناظر اور مظاہر، سماجی ماحول کے مسائل ، معاشرتی حدود و قیود، تاریخی تناظر، سیاسی و ثقافتی اور تمدنی صورتحال کی عکاسی ناول کا موضوع ہوتے ہیں۔

یعنی ناول کا مطالعہ محض تفریح طبع کی چیز نہیں بلکہ ناول میں تہذیبی، تاریخی، تمدنی اور نفسیاتی مطالعہ کیا جاتا ہے۔ ناول کا فن تفصیل، صراحت اور جزئیات نگاری کا فن ہے۔ ناول میں فن کار کو گہرے اور شدید احساس کا مظاہرہ کرناہوتا ہے تاکہ وہ موضوع زندگی کو تمام جزئیات کے ساتھ پیش کرسکے۔ناول نگار کا مشاہدہ بلکہ نظریہ حیات ناول کی تشکیل میں کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ ناول انسانی زندگی کا بھرپور مطالعہ ہوتا ہے۔ یعنی ناول محض زندگی کے اہم واقعات کا بیانیہ نہیں بلکہ ناول نگار کے تجربے اور مشاہدے سے اخذ کردہ زندگی کی ایسی حقیقی تصویر کا اظہار ہے جو خارج میں بھی محسوس کی جاسکے۔ اس طرح ناول زندگی کی تصویر محض نہیں رہتا بلکہ تفسیر حیات بن جاتاہے۔ادب ہی وہ مرکز ہے جہاں تاریخ اور عمرانیات کی حدیں مل جاتی ہیں۔ ادبیات اردو میں بالخصوص اردو ناول تاریخی شعور کا بہترین حوالہ ہے۔ادب اور تاریخ میں ارتباط باہمی کی بہت سی مثالیں موجود ہیں۔ تاریخ ادب کے سانچے میں ڈھل کرایک نئی ہئیت اختیار کرلیتی ہے۔ تاہم بڑا فن کار حقائق مسخ کرنے کی کوشش نہیں کرتا البتہ تخیل کی آمیزش ایک امتیازی خصوصیت پید اکر دیتی ہے۔ ادب اور تاریخ کا رشتہ اتنا ہی قدیم ہے جتنا کہ یہ دونوں قدیم ہیں۔ تاریخی شعور کا حامل فن کار تاریخی صداقت کو عمل تخیل میں مجروح ہونے سے بچا لیتا ہے۔ ناول اور تاریخ دونوں اس قدر قریب ہیں کہ ان کا آپس میں ضم ہوجانا غیر فطری نہیں ہے۔

ناول انسانی زندگی کا عکاس ہوتا ہے جبکہ تاریخ بھی انسانی زندگی کے ماضی کی ہی کہانی کہتی ہے۔ اس لیے دونوں میں کسی رشتہ کا موجود ہونا لازمی امر ہے۔ ناول کا دائرہ کار زندگی کی وسعت اور بوقلمونی پر مشتمل ہوتا ہے اس لیے تاریخ بالعموم ناول کا موضوع بنتی ہے۔ دنیا بھر میں ایسے ناول زیادہ کامیاب رہے ہیں جن میں کسی خاص تاریخی واقعے یا موضوع کو برتاگیا ہے، ایک اچھے تاریخی ناول کی یہ خصوصیت ہونی چاہیے کہ تاریخ اس میں جذب ہو کر آئے اوراس کی تاریخیت مجروح نہ ہو۔ گویا تاریخی ناول نگار جب تاریخ کے واقعات یا صداقت کے ساتھ یا اپنے عصر کے ساتھ رشتے متعین کرے گا یا اپنی عصری صورتحال کو تاریخ کے آئینے میں دیکھے گا تو وہ گہرے تاریخی شعور کا حامل فن کار کہلائے گا۔ناول میں تاریخ دراصل ماضی میں گزرے واقعات کا تخیل کے ذریعے اظہار ہوتی ہے۔ یعنی ماضی کے کردار، ماحول اور واقعات اپنی صداقت کے ساتھ تخیل کے ذریعے عصر حاضر میں اپنا اظہار کریں یوں ناول اور تاریخ باہم پیوست ہوں گے اور فن کار کا تاریخی شعور اپنے عصر کی آگہی کا اپنی تاریخ کی روشنی میں اظہار کرسکے گا۔

تاریخ انسانی سماج کے ثقافتی و تہذیبی ارتقا کا احوال بھی اپنے باطن میں سموئے ہوئے ہوتی ہے۔اسی لیے ضروری ہے کہ یہاں تہذیب یا کلچر کی بھی وضاحت کر لی جائے۔ کلچر مجموعہ ہے انسانی عادات، افکار، نظریات، خیالات اور نظام اقدار کا جن میں طبعی و معاشی حالات کی وجہ سے تبدیلیاں آتی رہتی ہیں۔کلچر کسی معاشرے یا سماج کے مخصوص طرز زندگی کا اظہار ہوتا ہے اس لیے کلچر کی شناخت معاشرہ ہوگی کہ وہ معاشرہ کیسا ماضی رکھتا ہے؟ معاشرے کا ماضی افراد کے تاریخی شعور میں ظاہر ہوتا ہے۔ ماضی کے وہ عناصر جو اس عہد کے کلچر کی شناخت تھے وہ چاہے زندہ ہوں یا مردہ اپنے تاریخی عمل میں اس معاشرے کے کلچر کا حصہ تصور ہوں گے۔تہذیبی و ثقافتی شعور سے مراد ہے کہ فرد بطور سماجی اکائی یا سماجی گروہ اپنے تاریخی عمل میں موجود اپنے ثقافتی و تہذیبی ورثے کی شناخت کرے اور اس کے جامد اور غیر متحرک افعال کو متحرک اور زندہ افعال کے ساتھ تبدیل کرے اور جدید صورتحال کو تہذیبی و ثقافتی تاریخ سے ہم آہنگ کرے یا ان میں موجود رشتوں کو تلاش کرکے قابل عمل پہلو اختیار کرے تو وہ فرد یا سماجی گروہ تہذیبی و ثقافتی شعور کا حامل ہوگا۔فرد اگر اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور طبعی قوتوں کو بروئے کار لاکر سماجی عمل میں اپنا عملی حصہ ڈال رہا ہے اور سماجی عمل کے ارتقا میں معاون کا کردار ادا کر رہا ہے تو وہ سماجی شعور کا حامل ہے۔ سماجی شعور دراصل انفرادی شعوراور معروضی حقائق کے مابین ربط پیدا کرنے اور سماجی عمل کے طبعی عوامل اور فطری رجحانات کے وقوف کی کوشش کا نام ہے۔ البتہ مختلف فن کاروں کے سماجی شعور کے مابین اختلاف ممکن ہو سکتا ہے۔ کیونکہ کسی فن کار کا ذہن زیادہ بیدار ہو گا تو اس کا سماجی شعور پختہ ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

خوداعتماد خواتین کامیاب اور مضبوط معاشرے کی بنیاد

خوداعتمادی انسان کی شخصیت کا وہ جوہر ہے جو اسے زندگی کے ہر میدان میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا ہے۔

گرمیوں کی چھٹیاں کیسے گزاریں؟

گرمیوں کی چھٹیاں بچوں کے لیے ایک خوشگوار وقفہ ہوتی ہیں لیکن یہ وقت صرف آرام یا کھیل کود تک محدود نہیں ہونا چاہیے۔

آج کا پکوان:بھرے ہوئے کریلے

اجزا:قیمہ: ایک کلو ،چکن یا بیف ، کریلے: ایک کلو، پیاز: دو عدد باریک کٹی ہوئی، ٹماٹر: چار عدد باریک کٹے ہوئے، ہری مرچیں: چار عدد باریک کٹی ہوئی،

سید ضمیر جعفری اُردوادب کا چھتناور درخت

آ ج27ویں برسی:اُنہوں نے مزاح سے زیادہ سنجیدہ ادب لکھا مگر شہرت مزاحیہ کلام کی وجہ سے حاصل ہوئی :یہ کہا جا سکتا ہے کہ ضمیر جعفری نے اپنی آخری سانس تک قوم کو ہنسایا بھی ، گرمایا بھی اور اسے سنجیدگی سے سوچنے پر بھی آمادہ کیا، وہ ادب میں ہمیشہ نیا پن لے کر آتے رہے‘ پرانے پنجابی پوٹھوہاری الفاظ کو موتیوں کی طرح جڑتے تھے اور لفظ کو معنی کو وقت کی قید سے آزاد کر دیتے تھے

پاکستانی ادب کا اختصاص

اردو ادب میں پاکستانیت کے اظہار کی بات کی جائے تو نظم میں ان اثرات کا ذکر ضروری ہو جاتا ہے۔

معرکہ حق: تاریخی فتح کا ایک سال مکمل

پاکستان نے چند گھنٹوں میں بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا:مئی 2025 کا وہ تاریخی معرکہ جس میں پاک فضائیہ نے دشمن کے نام نہاد ناقابل تسخیر طیاروں کو ملبے کا ڈھیر بنا کر فضائی برتری کا لوہا منوایا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جرات مندانہ قیادت نے پوری قوم کو’’ایک پیج‘‘پر لا کر دفاعِ وطن کو ناقابل تسخیر بنادیا۔ معرکہ حق کے بعد پاکستان خطے میں صرف ایک عسکری قوت ہی نہیں بلکہ امن و ثالثی کا وہ محور بن چکا ہے جس کی مرضی کے بغیر جنوبی ایشیا کا کوئی فیصلہ ممکن نہیں۔