جلد کو خوبصورت اور چمکدار بنانے والی ہربل وائٹنگ کریم :خود تیار کریں

تحریر : ایمان ہمایوں


افرا تفری کے اس دور میں خواتین اپنے چہرے کو نکھارنے کیلئے پوری طاقت صرف کر دیتی ہیں۔ جلد کو خوبصورت،نکھری اور چمکدار بنانے کیلئے نسخے آج بھی اتنے ہی کار آمد ہیں جتنے آج سے صدیوں پہلے تھے۔اگر آپ خود پر تھوڑی توجہ دیں تو آپ کا رنگ بھی دنوں میں نکھر سکتا ہے۔ رنگت نکھارنے اور جلد کو تروتازہ رکھنے کیلئے گھریلو ٹوٹکوں کا استعمال کیا جائے تو اس سے نہ صرف جلد جوان رہتی ہے بلکہ داغ دھبوں اور جھریوں سے بھی پاک رہتی ہے۔

آج آپ کو بتائیں گے ایک زبردست سکن ٹریٹمنٹ کے بارے میں۔

 اس ٹریٹمنٹ سے آپ کا رنگ بہت گورا ہو جائے گا اور سکن پہ بہت فئیرنس آجائے گی۔ یہی سمجھیں کہ سکن وائٹننگ والے انجیکشن کی طرح رزلٹ آجائے گا یا شاید اس سے بھی زیادہ۔ یہ بہت ہی کمال کا ٹوٹکا ہے۔ یہ کریم بنانے میں بھی بہت سستی ہے اور اس کے کوئی سائیڈ ایفیکٹس بھی نہیں ہیں۔ اب ہم کریم بنانے کے طریقے کی طرف چلتے ہیں۔

اس کریم کو بنانے کیلئے آپ کو یہ چیزیں درکار ہوں گی۔

گاجر کا جوس : ایک چائے کا چمچ

کھیرے کا جوس : ایک چائے کا چمچ

دہی : ایک کھانے کا چمچ

خشک خمیر : 2 چائے کے چمچ

زیتون کا تیل : ایک چائے کا چمچ

لیمن جوس : ایک چائے کا چمچ

عرق گلاب، ایک چائے کا چمچ

گریپ فروٹ جوس : ایک کھانے کا چمچ

ترکیب اور طریقہ استعمال:

اِن تمام چیزوں کو کسی برتن میں مکس کر لیں اور پیسٹ بنا لیں۔لیجئے آپ کی سکن وائٹننگ کریم تیار ہے۔ رات کو سونے سے پہلے اسے اپنے چہرے اور گردن پر لگا لیں اور رات بھر کیلئے لگا رہنے دیں۔ صبح اٹھ کر کسی اچھے فیس واش سے چپرہ واش کر لیں۔ اس کریم کو آپ چہرے،گردن،ہاتھ اور پاؤں پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اسے آپ اکٹھا بنا کر تین دن کیلئے فریج میں سٹور کر سکتے ہیں۔

جن لوگوں کا رنگ بچپن میں گورا تھا بڑے ہو کر کسی بیماری کی وجہ سے یا دھوپ میں نکلنے کی وجہ سے رنگ خراب ہو گیا ہے وہ کریم ضرور استعمال کریں۔اس کریم کے استعمال سے جلدکے مردہ خلیات ختم ہو جائیں گے اور چہرہ قدرتی طور پرچمکنے لگے گا۔جن لوگوں کا چہرہ بازاری لوکل کریمز استعمال کرنے کہ وجہ سے خراب ہو چکا ہے وہ اس کریم کو استعمال کریں۔ اس سے چہرے کی ہیلنگ ہو گی اور جلد صحتمند ہو جائے گی۔

اس کریم کو ایک مہینہ مسلسل استعمال کریں آپ کی تھوڑی سی توجہ درکار ہے اور آپ دنوں میں انتہائی گوری ہو جائیں گی۔اس کریم کو لگانے سے اگلے ہی دن آپ کافی فرق محسوس کریں گے۔بے بی سافٹ سکن ہو جائے گی اور ہر کوئی آپ سے پوچھے گا کہ چہرے پر کیا استعمال کیا ہے۔گورے رنگ کا رجحان چونکہ آجکل بہت زیادہ ہے۔ اس ٹپ کو مرد و خواتین دونوں استعمال کر سکتے ہیں 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

5ویں برسی:شمس ُ الرحمن فاروقی ، ایک عہد اور روایت کا نام

جدید میلانات کی ترویج و ترقی میں انہوں نے معرکتہ الآرا رول ادا کیا

مرزا ادیب ،عام آدمی کا ڈرامہ نگار

میرزا ادیب کی تخلیقی نثر میں ڈراما نگاری کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے بصری تمثیلوں کے ساتھ ریڈیائی ڈرامے بھی تحریر کیے۔ اردو ڈرامے کی روایت میں ان کے یک بابی ڈرامے اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں۔

35ویں نیشنل گیمز2025:پاک آرمی 29ویں بار فاتح

آرمی نے196گولڈ میڈلز اپنے نام کئے،واپڈا نے84اورنیوی نے36طلائی تمغے جیتے

مطیع اعظم (پہلی قسط )

حج کا موقع تھا، مکہ میں ہر طرف حجاج کرام نظر آ رہے تھے۔ مکہ کی فضائیں ’’لبیک اللھم لبیک‘‘ کی صدائوں سے گونج رہی تھیں۔ اللہ کی وحدانیت کا کلمہ پڑھنے والے، اہم ترین دینی فریضہ ادا کرنے کیلئے بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے۔ یہ اموی خلافت کا دور تھا۔ عبدالمالک بن مروان مسلمانوں کے خلیفہ تھے۔

پناہ گاہ

مون گڑیا! سردی بہت بڑھ گئی ہے، ہمیں ایک بار نشیبستان جا کر دیکھنا چاہیے کہ وہاں کا کیا حال ہے۔ مونا لومڑی نے مون گڑیا سے کہا، جو نیلی اونی شال اوڑھے، یخ بستہ موسم میں ہونے والی ہلکی بارش سے لطف اندوز ہو رہی تھی۔ اچھا کیا جو تم نے مجھے یاد دلا دیا، میرا انتظار کرو، میں خالہ جان کو بتا کر ابھی آتی ہوں۔

بچوں کا انسائیکلوپیڈیا

خط استوا(Equator) کے قریب گرمی کیوں ہوتی ہے؟ خط استوا پر اور اس کے قرب و جوار میں واقع ممالک میں گرمی زیاد ہ اس لئے ہو تی ہے کہ سورج سال کے ہر دن سروںکے عین اوپر چمکتا ہے۔خط استوا سے دو رشمال یا جنوب میں واقع ممالک میں موسم بدلتے رہتے ہیں۔گرمی کے بعد سردی کا موسم آتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ زمین سورج کے گرد ایک جھکے ہوئے محور پر گردش کرتی ہے۔اس طرح بعض علاقے سال کا کچھ حصہ سورج کے قریب اور بعض سورج سے دور رہ کر گزارتے ہیں۔