مہنگائی سے مت گھبرائیں فیس ماسک خود بنائیں

تحریر : مہوش اکرم


5 آسان اور آزمودہ طریقے جو جلد کو چمکدار اور جوان بنائیں

منٹوں میں پائیں چمک دارجلد، وہ بھی اضافی خرچے کے بغیر کیونکہ اس کیلئے آپ کو کاسمیٹکس شاپ پر جانے کی ضرورت نہیں بلکہ باورچی خانے میں موجود مصالحوں اور مختلف پھلوں کا استعمال کر کے آپ اپنی جلد کو خوبصورت بنا سکتی ہیں۔ آپ کے کچن میں آپ کی جلد کو تازگی بخشنے، پگمنٹیشن سے لے کر ڈی ہائیڈریشن تک ہر مسئلے کا حل موجود ہے۔ جلد کو خوبصورت اور چہرے کو تروتازہ بنانا ہے تو میں آج جن فیس ماسکس کے بارے میں بتانے جا رہی ہوں ان کا استعمال ضرور کریں۔

خشک جلدکیلئے بھرپور غذائیت 

جلد کو ہائیڈریشن فراہم کرنے کیلئے سپر ہائیڈریٹنگ ناشپاتی کا استعمال کریں، جو فیٹی ایسڈز اور وٹامن اے، ڈی اور ای سے بھرے ہوتے ہیں۔

ماسک کے اجزاء:پکی ہوئی ناشپاتی:ایک عدد،دہی: ایک چمچ،زیتون کا تیل:ایک کھانے کا چمچ ،شہد:ایک کھانے کا چمچ 

ماسک بنانے کا طریقہ: ناشپاتی کو پیس کر تمام اجزاء کے ساتھ مکس کر کے جلد پر لگائیں، 15سے 20 منٹ بعد چہرہ دھو لیں۔ آپ اپنی جلد کو نرم و ملائم اور تازہ محسوس کریں گی۔

روکھی پھیکی جلد میں چمک لائیں

اگر آپ اپنی پھیکی اور بے جان جلد کو تبدیل کرنے اور اس کی چمک میں اضافہ کرنا چاہتی ہیں تو پپیتا بہترین انتخاب ہے۔ پپیتے میں ایسے انزائمز موجود ہوتے ہیں جو جلد کو نرم بناتے ہیں جبکہ اس میں موجود وٹامنزجلد کو ڈی ٹاکسیفائی کر کے نکھار دیتے ہیں۔ کوکو پاوڈر شامل کرنے سے یہ عمل مزید تیز ہو جاتا ہے۔

ماسک کے اجزاء:پپیتا : ایک پیالی، کوکوپاؤڈر:ایک کھانے کا چمچ، ایلو ویرا جیل: چار کھانے کے چمچ 

بنانے کا طریقہ:تمام اجزاء کو یکجا کریں اور برش کی مدد سے چہرے اور گردن پر لگا لیں۔تقریباً 15 منٹ لگا رہنے دیں۔ اسے دھوتے وقت گولائی میں انگلیوں کو حرکت دیں اور مساج کریں۔

جلد کی جوانی واپس لائیں

نوجوان لڑکیوں کی جلدکوصرف چمک کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ بڑھتی عمر کی خواتین کو چمک کے ساتھ جلد کا کھچائو بھی ضروری ہے۔ جلد کو نکھارنے کیلئے رس بھری سے بہتر کیا ہو سکتا ہے۔ اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور بیریاں بہترین گلو بوسٹر ہیں اور صحت مند نظر آنے کیلئے آپ کی رنگ کو بھی نکھارتی ہیں۔

ماسک کے اجزاء:رس بھری:ایک کپ، اسڑابری:ایک کپ، گرین ٹی: ایک بیگ 

ماسک بنانے کا طریقہ: گرین ٹی کے پیک کو پانی میں ابالیں اور پیک کوکاٹ کر سبز چائے کو ایک پیالے میں نکال لیں۔ یہ ٹھنڈی ہو جائے تو اس میں کٹی ہوئی بیری اور اسٹرابری شامل کر کے پیس لیں۔ یہ قدرے گاڑھا اور چکناسا پیسٹ بنے گا۔ اسے 15منٹ تک چہرے پر لگائیں۔

چکنی جلدکیلئے

تیل والی یا چکنی جلد کیلئے ضروری ہے کہ سی بم کنٹرول کیا جائے، اس کیلئے آپ کی مدد کرے گی ملتانی مٹی۔ یہ قدرتی ہے اور اضافی تیل کو موثر طریقے سے کنٹرول کرتی ہے جبکہ جلد صاف اور چمکدار بھی نظر آنے لگتی ہے۔

ماسک کے اجزاء:ملتانی مٹی : 3کھانے کے چمچ  شہد:1کھانے کا چمچ، ایلوویرا جیل: 1کھانے کا چمچ، عرق گلاب:2 کھانے کے چمچ 

طریقہ:ان سب کو ایک پیالے میں مکس کریں اور جلد پر ایک موٹی تہہ لگا لیں۔10منٹ بعد   ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ اگر زیادہ دیر لگا رہا تو یہ جلد بے حد خشک ہو جائے گی۔

ہلدی  والا ماسک

2حصوں پر مشتمل اس ماسک کا کام اینٹی انفلامیٹری پلس چمک پیدا کرنا ہے، اس کیلئے اعلیٰ کوالٹی کاشہد استعمال کریں۔ 

اجزاء: ہلدی: 1چمچ، شہید : 1کھانے کا چمچ، 1نارنگی یا مالٹے کا پائوڈر

طریقہ: تمام چیزوں کو مکس کر کے آمیزہ بنا لیں اور صاف خشک چہرے پر لگائیں۔ 15 سے 20 منٹ بعد نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں اور جلد خشک کر کے کوئی اچھا سا موئسچرائزر لگا لیں۔

مہوش اکرم فیشن ، بیوٹی ایکسپرٹ اور ایک صحافی ہیں ، فیشن اور بیوٹی ٹپس کے حوالے سے ان کی تحریریں اور وی لاگز خواتین میں بہت مقبول ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

میدان محشر میں نعمتوں کا سوال!

’’اور اگر کفران نعمت کرو گے تو میری سزا بہت سخت ہے‘‘ (سورہ ابراہیم :7) ’’اور اس نے تمہارے کان اور آنکھیں اور دل بنائے تاکہ تم شکر گزار بنو‘‘ (سورۃ النحل : 78)’’اے ایمان والو! ہماری دی ہوئی ستھری چیزیں کھاؤ اور اللہ کا شکر ادا کرو اگر تم اُسی کی عبادت کرتے ہو‘‘ (البقرہ )’’اللہ تعالیٰ اس سے راضی ہوتا ہے جو کھاتا ہے تو اس پر خدا کا شکر ادا کرتا ہے اور پانی پیتا ہے تو اس پر خدا کا شکر ادا کرتا ہے‘‘ (صحیح مسلم)

کامیاب انسان کون؟

’’وہ اہل ایمان کامیابی پائیں گے جو اپنی نماز میں خشوع اختیار کرنے والے ہیں‘‘ (المومنون) قرآن و سنت کی روشنی میں صفاتِ مومناللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ’’جس نے خود کو گناہوں سے بچالیا حقیقتاً وہی کامیاب ہوا(سورۃ الیل)

صدقہ: اللہ کی رضا، رحمت اور مغفرت کا ذریعہ

’’صدقات کو اگر تم ظاہر کر کے دو تب بھی اچھی بات ہے، اور اگر تم اسے چھپا کر دو تو یہ تمہارے لیے زیادہ بہتر ہے‘‘(سورۃ البقرہ)

مسائل اور ان کا حل

’’اسے اپنے گھر لے جاو‘‘ کہنے سے طلاق نہیں ہوتی سوال :میں نے اپنی بیوی سے ایک موقع پرکہاتھاکہ میں تمہیں کبھی ناراض نہیں کروں گا،اگرکوئی ناراضی ہوئی توآپ کے کہنے پرطلاق بھی دے دوں گا۔

فیض حمید کی سزا،بعد کا منظر نامہ

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اور سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو سزا سنا دی گئی ہے جو کئی حلقوں کیلئے ایک واضح پیغام ہے۔ ریاست ملک میں عدم استحکام پھیلانے والے عناصر کیلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کر چکی ہے۔

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے امکانات

چیف الیکشن کمشنر کا مؤقف ہے کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار ہے،لیکن حکومتِ پنجاب نے10 جنوری تک کا وقت مانگا ہے۔ پنجاب حکومت نے انتخابی بندوبست کرنا ہے جبکہ شیڈول کا اعلان الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔