محاوراتی تذکیر و تانیث

تحریر : امجد محمود چشتی


زندہ دلان کاذوق ِجمالیات انھیں ہر چیز میں جنس کی تخصیص سے محظوظ ہونے پر اکساتا رہتا ہے مگر یہاں اس موضوع سے مراد محض ادبی ترویج سمجھا جائے۔ اردو ادب میں کئی ایسے محاورات و ضرب الامثال ہیں جن میں حقیقی تذکیر و تانیث کے مباحث چھیڑے جا سکتے ہیں۔ مثلاً ’’نو سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی‘‘۔

ہم سوچتے ہیں کہ بلی کی جگہ کبھی کسی بلے کو اہمیت کیوں نہ ملی۔ اسی طرح تاریخ میں کبھی کسی ’’بلّے کے بھاگوں چھینکا بھی نہ ٹوٹ سکا‘‘۔ کبھی یہ بھی نہ ہوا کہ ’’بھاگتی چورنی کی لنگوٹی‘‘ کسی کے ہاتھ لگی ہو۔ آسمان سے ہمیشہ کوئی نہ کوئی گرتا ہی رہا، کوئی گرتی دیکھی نہ سنی۔ ادھر کھیت چگنے کی باری آئی تو چڑوں کی جگہ چڑیوں کے ہی بھاگ جاگے۔دو ملائوں میں مرغا ہی حرام کیوں؟ مرغی کیوں نہیں؟۔ کیا دھوبی کتیا نہیں پال سکتے؟ اور طویلے کی بلا کسی بندریا کے سر نہیں آ سکتی؟۔

 دلچسپ بات تب ہوئی جب احباب نے ’’ابن الوقت‘‘ کے بارے میں سوال اٹھایا۔ کوئی خاتون وقت اور موقع سے فائدہ اٹھانے کی خوگر ہو تو کیا اسے ’’بنت الوقت‘‘ کہہ سکتے ہیں؟۔ چلو اس بہانے جان لیں کہ محاوروں اور ضرب الامثال میں مذکور مذکر مونث نہیں بدلتے اور دونوں اصناف ہی کیا تیسری صنف کی نمائندگی بھی کرتے ہیں۔ لہٰذا ان کی جنس کی بابت فکرمندی کی ضرورت نہ ہے۔ اک اور اہم پہلو یہ ہے کہ ابن الوقت کی اصطلاح منفی نہیں، مثبت ہے۔ ڈپٹی نذیر احمد نے یہ اصطلاح اس وقت استعمال کی جب یہ اردو کا حصہ نہیں تھی۔ ان کا فکر تھا کہ سر سید وقت اور حالات کے تقاضوں کے مطابق کام کر رہے ہیں مگر مخالفین نے بغض کے باعث خود غرضی کا رنگ دے دیا۔ ڈپٹی نذیر احمد سر سید کو وقت کا فرماں بردار بیٹا ثابت کرنا چاہتے تھے مگر مخالفوں نے اسے وقت کے نافرمان بیٹے کے طور پر آگے بڑھایا۔ دیکھا جائے تو ابن الوقت ایک صوفیانہ اصطلاح ہے۔ مولانا روم مثنوی میں لکھتے ہیں!

صوفہ ابن الوقت باشد اے رفیق

نیست فردا گفتن از شرطِ طریق

(اے میرے دوست صوفی ابن الوقت ہوتا ہے کہ وہ آج کا کام کل پر نہیں ڈالتا)

اندازہ لگائیے کہ یار لوگوں نے حکایات، اصطلاحات، زبان اور تاریخ کے کرداروں کے ساتھ کیا کیا کر رکھا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

میدان محشر میں نعمتوں کا سوال!

’’اور اگر کفران نعمت کرو گے تو میری سزا بہت سخت ہے‘‘ (سورہ ابراہیم :7) ’’اور اس نے تمہارے کان اور آنکھیں اور دل بنائے تاکہ تم شکر گزار بنو‘‘ (سورۃ النحل : 78)’’اے ایمان والو! ہماری دی ہوئی ستھری چیزیں کھاؤ اور اللہ کا شکر ادا کرو اگر تم اُسی کی عبادت کرتے ہو‘‘ (البقرہ )’’اللہ تعالیٰ اس سے راضی ہوتا ہے جو کھاتا ہے تو اس پر خدا کا شکر ادا کرتا ہے اور پانی پیتا ہے تو اس پر خدا کا شکر ادا کرتا ہے‘‘ (صحیح مسلم)

کامیاب انسان کون؟

’’وہ اہل ایمان کامیابی پائیں گے جو اپنی نماز میں خشوع اختیار کرنے والے ہیں‘‘ (المومنون) قرآن و سنت کی روشنی میں صفاتِ مومناللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ’’جس نے خود کو گناہوں سے بچالیا حقیقتاً وہی کامیاب ہوا(سورۃ الیل)

صدقہ: اللہ کی رضا، رحمت اور مغفرت کا ذریعہ

’’صدقات کو اگر تم ظاہر کر کے دو تب بھی اچھی بات ہے، اور اگر تم اسے چھپا کر دو تو یہ تمہارے لیے زیادہ بہتر ہے‘‘(سورۃ البقرہ)

مسائل اور ان کا حل

’’اسے اپنے گھر لے جاو‘‘ کہنے سے طلاق نہیں ہوتی سوال :میں نے اپنی بیوی سے ایک موقع پرکہاتھاکہ میں تمہیں کبھی ناراض نہیں کروں گا،اگرکوئی ناراضی ہوئی توآپ کے کہنے پرطلاق بھی دے دوں گا۔

فیض حمید کی سزا،بعد کا منظر نامہ

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اور سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو سزا سنا دی گئی ہے جو کئی حلقوں کیلئے ایک واضح پیغام ہے۔ ریاست ملک میں عدم استحکام پھیلانے والے عناصر کیلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کر چکی ہے۔

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے امکانات

چیف الیکشن کمشنر کا مؤقف ہے کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار ہے،لیکن حکومتِ پنجاب نے10 جنوری تک کا وقت مانگا ہے۔ پنجاب حکومت نے انتخابی بندوبست کرنا ہے جبکہ شیڈول کا اعلان الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔