عید الاضحی اور خواتین کی تیاریاں

تحریر : عائشہ اکرم


عیدپر خواتین کی مصروفیات عام دنوں کی نسبت بہت زیادہ ہوتی ہیں ۔یہ وہ تہوار ہیں جن پر ایک دوسرے کے گھروں میں آنے جانے اور ملنے ملانے کو باقی ہر کام پر فوقیت دی جاتی ہے۔

عید الاضحی خصوصی طور پر قربانی سے منسوب ہے اس لئے ایسے میںخواتین کی کچن کی مصروفیات بھی بہت بڑھ جاتی ہے۔اتنی مصروفیت کے باوجود خواتین اپنی تیاری سے غافل نہیں ہوتیں۔موسم کی مناسبت ملبوسات کی تیاری اور جیولری کا اہتمام پہلے سے ہی کر لیا جاتا ہے۔اس بار بھی چونکہ عید الاضحی گرمی کے موسم میں ہے ایسے میں لان کے خوبصورت ملبوسات خواتین کی اولین ترجیح ہیں۔

عید الاضحی کا دن بڑا مبارک دن ہے۔ اس دن کے استقبال کی تیاریاں خواتین چھوٹی عید کے فوری بعد سے شروع کردیتی ہیں۔ سب سے پہلے گھر کی صفائی ستھرائی اور سجاوٹ کی طرف دھیان دیا جاتا ہے پھر عید کے قریب، قربانی کے جانوروں کی خرید سے پہلے، نئے کپڑے اور زیورات کا خیال زور پکڑتا ہے۔ اب چونکہ عید کا موقع ہے یقینا خواتین بننا سنورنا پسند کریں گی اور عید کی مناسبت سے بننا سنورنا عید کی تیاریوں کا ایک اہم حصہ ہے۔ قربانی کے جانوروں کے ساتھ اپنی تصاویر بنانا بھی اب فیشن بن چکا ہے۔ برانڈڈ کپڑوں کے علاوہ آج کل کی خواتین خود ہی نئے نئے ڈیزائن تیار کرلیتی ہیں۔ ایسے ہی تہوار ہوتے ہیں جن میں ان کی خفیہ صلاحیتیں نکھر کر سامنے آتی ہیں۔

جہاں تک بات چہرے کی حفاظت کی ہے تو اس کا خاص خیال رکھنا خواتین کیلئے بہت ضروری ہے۔ ہمیں اپنی خوراک میں پھل سبزیوں اور سلاد کا استعمال بڑھا دینا چاہیے جو چہرے کو پر نور اور نرم و ملائم بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سلاد نہ صرف خون کو صاف کرتا ہے بلکہ اس سے چہرے پر چمک بھی آتی ہے۔ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال بھی چہرے کو رونق بخشتا ہے اور اس سے چہرے کے داغ دھبے اور دانے بھی صاف ہو جاتے ہیں۔

چہرے کے ساتھ ساتھ ہاتھ اور پائوں کا بھی خاص خیال رکھا جانا چاہئے۔ جب ذکر ہو ہاتھ اور پائوں کو سنوارنے کا تو فوراً مہندی کا خیال ذہن میں آتا ہے۔ عید پر مہندی کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ ہاتھوں میں مہندی کے دیدہ زیب ڈیزائن بنوائے بغیر خواتین کا بنائو سنگھار اور عید کی خوشیاں ادھوری ہیں۔ یوں تو خواتین مہندی لگانا اور لگوانا پسند کرتی ہیں۔ مگر پچھلے کچھ سالوں سے خواتین بیوٹی پارلر سے مہندی لگوانے کو ترجیح دیتی ہیں۔ جہاں عید سے چند ہفتے پہلے ہی بکنگ کروا لی جاتی ہے۔عید پر زیادہ تر خواتین سوڈانی، انڈین، راجستھانی، عریبین ڈیزائن کی مہندی لگوانا پسند کرتی ہیں۔ 

 اگر آپ چاہتی ہیں کہ عید کے موقع پر آپ کے ہاتھوں پر مہندی کا رنگ گہرا چڑھے تو اس کیلئے آپ کو چاہیے کہ لیموں کو مہندی سوکھنے کے بعد ہاتھوں میں لگا کر ایک گھنٹے کیلئے چھوڑ دیں۔ لیموں کی جگہ سرسوں کے تیل کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح سانولی رنگت والی خواتین مہندی کی آئوٹ لائن گہری بنوائیں اس سے مہندی کے ڈیزائن اور رنگت میں نکھار آ جاتا ہے۔

عیدالاضحی پر خواتین کی ذمہ داریاں کئی گنا بڑھ جاتی ہیں۔ انہیں اپنی، گھر، باورچی خانے، بچوں،  اور مہمانوں کی فکر لاحق ہوتی ہے اور اسی ادھیڑ بن میں ان کے دن کا بیشتر حصہ گزر جاتا ہے۔ عید کا شوروغوغا عید کی نماز کے فوری بعد شروع ہو جاتا ہے۔ جس گھر میں قصاب جلد وارد ہو جائیں اس گھر کے مکین اپنی ذمہ داریوں سے فوری سبکدوش ہو جاتے ہیں۔ گوشت بن جاتا ہے تو اس کی تقسیم کا مرحلہ شروع ہوتا ہے۔ 

گھر میں خواتین کیلئے باورچی خانہ سب سے زیادہ اہم قرار پاتا ہے۔ کہیں قربانی کے جانوروں کا گوشت بھونا جاتا ہے، کہیں پلاؤ اور بریانی تیار کی جاتی ہے۔ ٹی وی چینلوں پر کھانے پکانے کے پروگراموں نے خواتین کے تجربوں میں خوب اضافہ کیا ہے۔ نئے نئے پکوان تیار کئے جاتے ہیں جو دیکھنے میں بھلے لگیں اور لذت میں ایسے کہ کھانے والے انگلیاں چاٹتے رہ جائیں۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...

انگلینڈ کی کنڈیشنز: گرین شرٹس کیلئے بڑا چیلنج

پاکستان کا دورہ انگلینڈ :ٹیسٹ سیریز 2026:پاکستانی ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو نئی گیند کا سامنا کرتے ہوئے وکٹ پر ٹکنا ہوگا حریف کی وکٹیں جلد حاصل کرنا ہو گی،فیلڈنگ میں کیچز ڈراپ کرنے سے بچنا ہوگا

قومی کھیل کی بحالی اور نئے ٹیلنٹ کا امتحان

جنوبی کوریا ہاکی ٹیم کا دورہ پاکستان:گرین شرٹس نے مہمان ٹیم کو پہلے تین میچوں میں شکست دے کر ہاکی ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی

وطن سے محبت

عمیر ابھی ابھی سکول سے واپس آیا تھا۔ کھانا کھانے کے بعد اپنے کمرے میں سکول کا کام کرنے بیٹھ گیا تھا۔

کتنا اچھا ہے کتنا پیارا ہے

کتنا اچھا ہے کتنا پیارا ہے،اِک چمکتا ہوا ، ستارا ہے

چڑیا: ہمارے آنگن کی چہچہاتی مہمان

قدرت نے زمین کو بے شمار خوبصورت مخلوقات سے آراستہ کیا ہے، جن میں پرندے نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ انہی پرندوں میں ایک ننھی سی چڑیا بھی شامل ہے، جو صدیوں سے انسان کے قریب رہنے والی مخلوق سمجھی جاتی ہے۔

ڈریگن فروٹ: صحت، ذائقے اور جدید کاشت کا منفرد تحفہ

دنیا بھر میں ایسے بے شمار پھل پائے جاتے ہیں جو اپنی غذائی اہمیت، منفرد ذائقے اور دلکش شکل و صورت کی وجہ سے خاص مقام رکھتے ہیں۔