بالوں کو سیدھا کرنے کے قدرتی نسخے

تحریر : شازیہ کنول


اکثر خواتین سیدھے اور نرم لمبے بالوں کی خواہش کرتی ہیں۔ بالوں کو سیدھا کرنیوالے ایسے ہی چند قدرتی ٹوٹکے جادوئی اثر رکھتے ہیں اور ان کے کوئی مضر اثرات بھی نہیں ہوتے۔

ناریل کا پانی:ناریل کا پانی بالوں کو نرم کرنے کیلئے موثر ثابت ہوتا ہے، ایک کپ میں ناریل کے پانی کو دو بڑے لیموئوں کے عرق کے ساتھ ملائیں اور رات بھر کیلئے فریج میں رکھ دیں۔ صبح آپ کپ کے اوپر کریمی تہہ دیکھیں گی، اس کریم کو بالوں پر لگاکرتولیے سے ڈھانپ لیں۔ ایک گھنٹے بعد انہیں دھو کر کنڈیشنر کر لیں۔ آپ کے بال نرم اور سیدھے ہو جائیں گے۔ بالوں پر گرم تیل کا  استعمال انہیں نرم اور صحتمند بناتا ہے اور اسے معمول بنا لینے سے بال بالکل سیدھے ہوجاتے ہیں۔ ناریل کے تیل اور بادام کے تیل کی برابر مقدار ملائیں اور اس مکسچر کو گرم کریں اور اپنے سر پر لگانے کے بعد بالوں کو ایک گرم تولیے سے 45 منٹ تک ڈھانپ لیں، بعدمیں انہیں شیمپو سے دھولیں۔ بالوں پر پڑنے والا فرق آپ کو حیران کر دے گا۔

السی کے بیجوں سے کنڈیشنر تیار کریں:آپ اپنے بالوں کیلئے خود قدرتی کنڈیشنر تیار کر سکتی ہیں جوانہیں نرم اور سیدھا بھی کرے گا۔ آدھا کپ السی کے بیجوں کو تین کپ کے برابر پانی میں رات بھر کیلئے بھگو کر رکھیں اور اس پانی کو اپنے بالوں کو شیمپو سے دھونے کے بعد استعمال کریں۔ یہ بالوں کو سیدھا کرنے کیلئے فائدہ مند ہیں۔ ایک کپ دودھ میں دو انڈوں کی زردیوں کو مکس کریں اور پھر اپنے سر پر لگالیں۔ اسے ایک گھنٹے تک سر پر لگا رہنے دیں تاکہ پروٹین اور نیوٹریشنز بالوں میں جذب ہو سکیں اور پھر شیمپو سے دھو لیں۔ آپ اس کے نتائج دیکھ کر حیران رہ جائیں گی۔

دودھ، شہد اور کیلے کا پیسٹ :دودھ کو شہید میں ملائیں اور اس میں کیلے کو  ڈال کر پیسٹ بنا لیں۔ اس پیسٹ کو اپنے بالوں پر لگائیں اور سوکھنے دیں۔ اس پیسٹ کو خشک ہونے میں ڈیڑھ سے دو گھنٹے لگ سکتے ہیں جس کے بعد اپنے بالوں کو شیمپو سے دھولیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

عید کی سچی خوشی !

فضہ اور نور بہت اچھی سہیلیاں اورہمسائی ہیں۔ ایک ہی کلاس میں پڑھتیں اور اکثر ایک دوسرے کے گھر جا کر بھی مدد لیتیں۔

مخلوق کے کام آنا!

ہے کام آنا مخلوق کے عظمت انساں کی،ہیں محسن وہ کرتے ہیں خدمت انساں کی

آؤ سُن جاؤ ایک بات مری

آؤ سُن جاؤ ایک بات مری،رات چوہوں نے ایک میٹنگ کی

سنہری باتیں

٭…کھانے کو ٹھنڈا کر لیا کرو کہ گرم کھانے میں برکت نہیں ہوتی۔

ذرا مسکرائیے

بچہ (اپنے دوست سے): میرے دادا اتنے بہادر تھے کہ انہوں نے ایک جنگ میں ایک آدمی کی ٹانگ کاٹ دی۔

پہیلیاں

دیکھ کر اس کا کمال اس کا ہنر،بادشاہوں کا بھی جھک جاتاہے سر