بیرکاتیل:بیوٹی پراڈکٹس کا متبادل

بیر میں وٹامن سی،پوٹاشیم،فاسفورس،ربا فلاون، تھائیمن، آئرن،کاپر،زنک اور سوڈیم بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے اور یہ سب وہ اجزاء ہیں جو آپ کے میک اپ پراڈکٹ میں موجود ہوتے ہیں۔بیر کھانے سے دل کی صحت اچھی ہوتی ہے اور یہ دل کے مریضوں کی شریانیں کھولتا ہے۔اگر شریانوں میں کسی قسم کا کوئی خون کاٹکڑا یا ریشہ اٹک جائے تو اس کو صاف کرنے میں بھی بڑی مدد کرتا ہے۔
ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کو جوڑنے میں بھی بیر اہم کردار ادا کرتا ہے ۔اس کو کسی بھی طرح استعمال کر لیں یہ آپ کو ہر طرح فائدہ دے گا۔یہ تو تھے بیر کے صحت پر پڑنے والے مثبت اثرات ، لیکن آپ کو جان کر حیر ت ہو گی کہ یہ بیوٹی پراڈکٹس کا بھی بہترین متبادل ہے۔بیر کو چہرہ سنوارنے والی مصنوعات میں اس لیے شامل کیا جاتا ہے کیونکہ جب ہم اس کو دیگر اجزاء کے ساتھ شامل کر لیں تو اس کے چھلکے اور گودے دونوں میں سے مختلف ایسٹک خصوصیات خارج ہوتی ہیں جو سکن کیئر کیلئے سب سے زیادہ استعمال کی جاتی ہیں۔
آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ میک اپ فکسر میں بیر کا تیل استعمال ہوتا ہے جسے ہم ’’جوجوبا آئل‘‘ کہتے ہیں۔میک اپ کرنے کے بعد ایک چمچ پانی میں آدھا چمچ ’’جوجو با آئل‘‘ ایک سپرے بوتل میں ڈال کر مکس کریں۔ یہ ایک بہترین میک اپ فکسر ہے۔ میک اپ کے بعد اس سے چہرے پر سپرے کر لیں۔
جھریوں کا خاتمہ ہر عورت کرنا چاہتی ہے ،آپ کو یقینا یہ جان کر حیرت ہو گی کہ اس مسئلے کا حل بھی بیر جیسے چھوٹے سے پھل میں موجود ہے۔چہرے سے جھریوں کے اثرات ختم کرنے اور جوان نظر آنے کیلئے بیر کھائیں اور دماغ کو پُر سکون رکھنے کی کوشش کریں۔ذہنی تنائو چہرے پر جھریاں پیدا کرنے کی بہت بڑی وجہ ہے۔بیر کو کھانے کے ساتھ چہرے پر روزانہ رات کو سونے سے پہلے ’’جو جو با آئل‘‘ لگائیں اور صبح اٹھ کر چہرہ دھو لیں۔ اس سے کچھ وقت میں آپ کی جلد میںکھنچائو پیدا ہو گا اور جھریاں بھی دور ہو جائیں گی۔
گرتے بالوں کو روکنا ہے تو چار بیروں کو ایک کپ پانی میں اُبالیں اور جب پانی خشک ہو جائے تو انہیں پلیٹ میں نکال کر چمچ کی مدد سے پیس لیں۔گٹھلی الگ کر لیںا ور اس کے گودے کو ایک کپ دودھ میں مکس کر کے بالوں میں لگا لیں۔اس سے بالوں کی جڑیں مضبوط ہو جائیں گی۔
بیروں میں اینٹی ایسٹک خصوصیات ہیں اس لیے یہ ایک وقت میں دو کام کر سکتا ہے،یعنی میک اپ فکسر بھی ہے اور میک اپ صاف کرنے کیلئے بھی بہترین ہے۔ میک اپ اُتارنے سے قبل روئی کو’’ جوجوبا آئل‘‘ میں ڈبوئیں اور اس کو چہرے پر ایسے ہی پھیریں جیسے ٹشو سے چہرہ صاف کرتے ہیں۔ چہرہ میک اپ سے پاک ہو جائے گا۔
گھر میں جوجو باآئل تیار کرنے کیلئے آپ کو ایک پائو بیر،ایک کپ ناریل کا تیل،چار چمچ چنبیلی کا تیل اور چار سے چھ لونگ چاہیے۔ایک کپ ناریل کے تیل کو ہلکی آنچ پر گرم کر لیں۔ایک پائو بیروں میں سے گٹھلی نکال کر گودا الگ کر لیں ۔ اب ایک کپ پانی میں بیروں کے گودے کو اُبالیں۔ اس کے بعد پانی کو الگ کر لیںا ور بیروں کے گودے کو گرم ناریل کے تیل میں ڈال کر آدھا گھنٹہ پکائیں۔اس میں اچھی طرح چمچ ہلاتی رہیں۔ آدھے گھنٹے بعد چنبیلی اور لونگ کا پائوڈر ڈال کر مزید دس منٹ پکائیں ’’جوجو با آئل‘‘ تیار ہے۔
تحریم نیازی معروف ماہر غذائیات (نیوٹریشنسٹ)
ہیں ، آپ لاہور کے مختلف کلینکس سے وابستہ ہیں