پہیلیاں
1-آپ مجھے جانتے نہیں ہیں مگر مجھے تلاش کرتے ہیں، میرے بارے میں دوستوں سے سوال کرتے ہیں، جب مجھے جان لیتے ہیں تو مجھے تلاش کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہتی، میری اہمیت تب تک ہے، جب تک آپ مجھے تلاش نہ کر لیں، سوچئے میں کون ہوں؟
2-وہ کیا ہے جو آپ ایک آگے کی طرف اٹھاتے ہیں تو دوسرا پیچھے رہ جاتا ہے؟
3-ایک مچھلی ایسی ہے جو تیرنا جانتی ہے مگر تیر نہیں سکتی۔ کیا آپ جانتے ہیں وہ کون سی مچھلی ہے؟۔
4-ایک بڑی پرانی پہیلی ہے، لیکن جب بھی سنو، نئی لگتی ہے، کٹورے پہ کٹورا بیٹا باپ سے بھی گورا، کیا آپ جانتے ہیں یہ پہیلی سمندر کے کنارے موجود کس درخت کے پھل کی طرف اشارہ کر رہی ہے؟۔
5-وہ کیا ہے، جس کو ہم سب بچے پسند کرتے ہیں، اس کا نام چار حرفوں میں ہے، اور ہوا میں اڑنا اس کا کام ہے؟۔
جواب:
(1) میں ’’پہیلی‘‘ ہوں(2)قدم
(3)مری ہوئی مچھلی(4)ناریل (5)پتنگ