معلومات کا خزانہ

٭…ذکریا رازی وہ مسلم طبیب تھے جنہوں نے پہلی بار چیچک اور خسرہ کی معالجاتی تفصیل بیان کی۔ ٭… مسلم طبیب ابن رشد وہ پہلے طبیب تھے جنہوں نے یہ دریافت کیا کہ ایک بار چیچک میں مبتلا ہونے والا شخص دوبارہ اس مرض میں مبتلا نہیں ہوسکتا۔
٭… مثانے کے اندر پتھری کو ریزہ ریزہ کرنے کا تصور مسلم طبیب الزاہراوی نے پیش کیا۔
٭…قطب نما کے موجد مسلم سائنسدان ابن ماجد ہیں۔
٭… وٹامن بی کی کمی سے ’’بیری بیری‘‘ نامی مرض پیدا ہوتا ہے۔
٭…امریکی صدر روزویلٹ کو ایٹم بم بنانے کی تجویز آئن سٹائن نے دی تھی۔
٭…تحلیل نفسی (psychoanalysis) کا طریقہ علاج فرائیڈ نے دریافت کیا۔
٭… خون کے جمنے میں ’’وٹامن کے‘‘ مددگار ہوتا ہے۔
٭…کوبالٹ بم ، ایٹم بم اور ہائیڈروجن بم دونوں سے زیادہ خطرناک ہے۔
٭…مسلم سائنسدان محمد بن موسیٰ الخوارزمی نے علم ریاضی میں صفر کا اضافہ کیا۔