میتھی دانہ کے انمول طبی فوائد

تحریر : ڈاکٹر فرزین ملک


میتھی دانہ کو انگریزی زبان میںseeds Fenugreek کہا جاتا ہے اور کئی سالوں سے اسے فائدہ مند اثرات کے حصول کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ میتھی دانہ صرف کھانوں کے ذائقے بڑھانے کیلئے کام نہیں آتا بلکہ یہ آپ کی جلد اور اندرونی صحت کیلئے بھی انتہائی اہم ہے۔

 کیل مہاسے سے نجات

اگر آپ چہرے پر نکلنے والے کیل مہاسوں سے تنگ ہیں تو آپ کو چاہیے کہ میتھی دانہ استعمال کریں۔ اس کے استعمال کا طریقہ کچھ یوں ہے کہ 4 کپ پانی میں 4 کھانے کے چمچ میتھی دانہ شامل کر کے رات بھر کیلئے چھوڑ دیں۔ صبح اٹھ کر پانی سے میتھی دانہ کو نکال دوسرے پانی میں شامل کر کے 15 منٹ تک ابالیں۔ اس کے بعد ابلے ہوئے پانی کو چھان لیں۔ چھنے ہوئے پانی میں روئی کو ڈبو کر دن میں دو مرتبہ جلد پر لگائیں۔ اس طرح آپ کو کیل مہاسوں سے نجات مل جائے گی۔

صحت مند بال

میتھی دانہ آپ کے بالوں کو مزید صحت مند اور لمبا کرسکتا ہے۔ تھوڑا سا میتھی کسی ناریل کے تیل میں شامل کر کے ایسی بوتل میں ڈالیں جس میں ہوا داخل نہ ہوسکتی ہو۔ اس بوتل کو تین ہفتوں کیلئے ایسے مقام پر رکھ دیں جو ٹھنڈا ہواوروہاں سورج کی روشنی نہ پہنچ سکے۔ اس کے بعد یہ تیل سر میں لگائیں۔ بال خوبصورت اور صحت مند ہو جائیں گے۔

ذیابیطس

شوگر کا مرض لاحق ہونے کے بعد آپ چاہے کھانے کے معاملے میں چاہے جتنی بھی احتیاط سے کام لیں لیکن پھر بھی کبھی نہ کبھی بدپرہیزی ضرور ہوجاتی ہے۔ ایسے میں میتھی دانہ کا استعمال جسم میں شوگر کی سطح کو متوازن رکھنے کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتا ہے اور انسولین کی مزاحمت کو کم کرتا ہے۔

ہارٹ اٹیک سے بچاؤ

ہارٹ اٹیک عام ہوتا جا رہا ہے، بنیادی وجہ ہماری غیر صحت بخش غذائیں ہیں۔ میتھی دانہ دل کے حملے کی صورت میں پہنچنے والے شدید نقصانات سے دل کو محفوظ بناتا ہے اور دباؤ کو کم کرتا ہے۔

کینسر سے بچاؤ

میتھی دانہ کا تیل کینسر کے مریضوں کیلئے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ یہ تیل ایسے اجزاء پر مشتمل ہوتا ہے جو کینسر کے خلیوں کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں۔ اسی وجہ سے کینسر کے مریضوں کیلئے یہ تیل بہترین ہے اور قدرتی ہونے کے وجہ سے اس کے مضر اثرات بھی نہیں ہوتے۔

کولیسٹرول کی سطح

میتھی دانہ جسم میں موجود برے کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے کے حوالے سے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ میتھی دل کی بیماریوں کے لاحق ہونے کے خطرات کو بھی کم کرتا ہے۔

جگر کی حفاظت

جگر ہمارے جسم میں پائے جانے والے زہریلے مادوں کی صفائی کا کام کرتا ہے۔ بہت زیادہ غیر صحت بخش غذاؤں کے استعمال کی وجہ سے ہمارا جگر دباؤ کا شکار ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے اسے شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ لیکن میتھی دانہ جگر کو زہریلے مادوں کی صفائی کے حوالے سے مدد فراہم کرتا ہے۔

وزن میں کمی

 روزانہ میتھی دانہ کے استعمال سے جسم میں موجود چربی کو کم کیا جاسکتا ہے۔ میتھی دانہ 2 سے 6 ہفتے تک روزانہ تین مرتبہ 329 ملی گرام کھانے سے بہترین نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔ یہ بھوک کو کم کرتا ہے اور آپ کو یہ احساس دلاتا ہے کہ ابھی آپ کو کچھ کھانے کی ضرورت نہیں ہے۔

ڈاکٹر فرزین ملک ایک معروف ماہر غذائیات (نیوٹریشنسٹ) ہیں، مختلف ٹی وی چینلز سے باقاعدگی کے ساتھ شوز کرتی ہیں)

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

میدان محشر میں نعمتوں کا سوال!

’’اور اگر کفران نعمت کرو گے تو میری سزا بہت سخت ہے‘‘ (سورہ ابراہیم :7) ’’اور اس نے تمہارے کان اور آنکھیں اور دل بنائے تاکہ تم شکر گزار بنو‘‘ (سورۃ النحل : 78)’’اے ایمان والو! ہماری دی ہوئی ستھری چیزیں کھاؤ اور اللہ کا شکر ادا کرو اگر تم اُسی کی عبادت کرتے ہو‘‘ (البقرہ )’’اللہ تعالیٰ اس سے راضی ہوتا ہے جو کھاتا ہے تو اس پر خدا کا شکر ادا کرتا ہے اور پانی پیتا ہے تو اس پر خدا کا شکر ادا کرتا ہے‘‘ (صحیح مسلم)

کامیاب انسان کون؟

’’وہ اہل ایمان کامیابی پائیں گے جو اپنی نماز میں خشوع اختیار کرنے والے ہیں‘‘ (المومنون) قرآن و سنت کی روشنی میں صفاتِ مومناللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ’’جس نے خود کو گناہوں سے بچالیا حقیقتاً وہی کامیاب ہوا(سورۃ الیل)

صدقہ: اللہ کی رضا، رحمت اور مغفرت کا ذریعہ

’’صدقات کو اگر تم ظاہر کر کے دو تب بھی اچھی بات ہے، اور اگر تم اسے چھپا کر دو تو یہ تمہارے لیے زیادہ بہتر ہے‘‘(سورۃ البقرہ)

مسائل اور ان کا حل

’’اسے اپنے گھر لے جاو‘‘ کہنے سے طلاق نہیں ہوتی سوال :میں نے اپنی بیوی سے ایک موقع پرکہاتھاکہ میں تمہیں کبھی ناراض نہیں کروں گا،اگرکوئی ناراضی ہوئی توآپ کے کہنے پرطلاق بھی دے دوں گا۔

فیض حمید کی سزا،بعد کا منظر نامہ

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اور سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو سزا سنا دی گئی ہے جو کئی حلقوں کیلئے ایک واضح پیغام ہے۔ ریاست ملک میں عدم استحکام پھیلانے والے عناصر کیلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کر چکی ہے۔

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے امکانات

چیف الیکشن کمشنر کا مؤقف ہے کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار ہے،لیکن حکومتِ پنجاب نے10 جنوری تک کا وقت مانگا ہے۔ پنجاب حکومت نے انتخابی بندوبست کرنا ہے جبکہ شیڈول کا اعلان الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔