’’ایڈمنڈہیلی‘‘ :عظیم سائنسدان

تحریر : روزنامہ دنیا


دوستو! کیا آپ نے کبھی ستاروں پر غور کیا ہے؟ جیسے ہماری زمین سورج کے گرد چکر لگاتی ہے، ویسے ہی یہ ستارے بھی گردش کرتے ہیں۔ آسمان پر ہماری زمین سے بہت دور، یہ چھوٹے بڑے، چمکدار ستارے برسوں سے سائنسدانوں کی توجہ کا مرکز رہے ہیں۔ انگریز سائنسدان’’ایڈمنڈہیلی‘‘ بھی ایسے ہی سائنسدانوں میں سے ایک تھے جنہیں آسمان پر موجود ستاروں پر تحقیق کرنا بہت پسند تھا۔ انہوں نے گرین وچ کی شاہی لیبارٹری میں ماہر نجوم کی حیثیت سے بھی کام کیا۔

ویسے تو وہ ایک نجومی، ماہر جغرافیہ و طبیعات، ریاضی دان اور ماہر موسمیات بھی تھے مگر انہیں سب سے زیادہ شہرت اس وقت ملی جب انہوں نے اپنی تحقیق سے ایک ’’دم دار ستارے‘‘ (جسے انگریزی میں Cometکہتے ہیں) کی گردش دریافت کی۔ انہوں نے بتایا کہ 1513ء، 1607ء اور 1682ء میں نظر آنے والے تینوں دم دار ستارے ایک ہی تھے اور یہ ستارہ ہر 76برس بعد نظر آتا ہے۔ ایڈمنڈ نے تحقیق و تجزیے کے بعد پیش گوئی کی کہ یہی دم دار ستارہ76برس بعد دسمبر1758ء میں دوبارہ نظر آئے گا۔ حیرت انگیر طور پر ان کی یہ پیش گوئی بعد میں درست ثابت ہوئی۔

دوستو! یہ ان کی قابلیت ہی تھی کہ انہوں نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد کے بغیر صرف اپنی مہارت، ریاضی اور علم نجوم کی مدد سے آسمان پر موجود ایک دم دار ستارے کے بارے میں یہ معلوم کر لیا کہ اس کا ایک گردشی چکر کتنے برس میں مکمل ہوگا۔ ایڈمنڈ نے دم دار ستارے کی واپسی کی پیش گوئی 1705ء میں کی تھی،25دسمبر 1758ء میں ان کی پیش گوئی درست ثابت ہوئی اور ایک بار پھر آسمان پر دم دار ستارہ نظر آنے لگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

دھوکے کی سزا

کسی گائوں میں ایک دھوبی رہتا تھا،جو شہر سے لوگوں کے کپڑے گدھے پر لاد کے گائوں لاتا اور دھونے کے بعد اسی پر لاد کے واپس شہر پہنچاتا تھا۔دھوبی کی کمائی کا یہی ذریعہ تھا اور وہ اس قدر کما لیتا کہ با آسانی گزر بسر کر سکے۔

زمین کی گردش رُک جائے تو کیا ہو؟

پیارے بچو!زمین اپنے محور کے گرد ایک ہزار میل فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے گھو م رہی ہے،تاہم اس وقت کیا ہو گااگر اس کی گرد ش اچانک رُک جائے؟اس کا جواب یہ ہے کہ ایسا ہوا تو اس کے اثرات انتہائی تباہ کُن ہوں گے۔ماہرین کے مطابق اگر زمین کا گھومنا اچانک تھم جائے تو ہر وہ چیز جو کسی دوسری چیز سے بندھی ہوئی نہیں ہے ۔اچانک مشرق کی جانب ایک ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اُ ڑنے لگے گی۔اس کے اثرات فضا پر بھی مرتب ہوں گے اور ہوائیں اتنی طاقتور ہو جائیں گی جیسے کسی ایٹم بم کے دھماکے کے بعد ہو سکتی ہیں۔

جانوروں کی دنیا

بٹیر دیہی علاقوں میں پایا جانے والا ایک خوبصورت پرندہ ہے۔اس کا تعلق پرندوں کے گالی فورمز خاندان سے ہے۔پرندوں کے اس بڑے خاندان میں مرغی،مور اور تیتر بھی شمال ہیں۔

پہیلیاں

ایک کھیتی کا دیکھا یہ حال نہ کوئی پتا نہ کوئی ڈال نہ ہی ڈالا بیج نہ جوتا ہل

اقوال زریں

٭… جوش کی بجائے ہوش سے کام لو۔ ٭… نادان کی صحبت میں مت بیٹھو کہیں ایسا نہ ہو کہ اس کی باتیں تمہیں اچھی لگنے لگیں۔ ٭…خوش رہنا چاہتے ہو تو کسی کا دل نہ دکھائو۔

ذرامسکرایئے

باپ بیٹے سے: یہ تم کیسی ماچس لائے ہو ایک تیلی بھی نہیں جل رہی؟ بیٹا: ایسا کیسے ہو سکتا ہے ابو ، میں تو ایک ایک تیلی چیک کر کے لایا ہوں سب جل رہی تھیں۔٭٭٭