سنہری باتیں

تحریر : روزنامہ دنیا


٭…مسکراہٹ ایک ایسی چابی ہے، جس سے دل کا دروازہ کھولا جا سکتا ہے۔ ٭…جذبے وہی پاکیزہ ہوتے ہیں، جو بلندیوں پر ہوں۔

٭…ہر ناکامی اپنے دامن میں کامیابی کے پھول لئے ہوتی ہے، شرط یہ ہے کہ ہم کانٹوں میں نہ الجھیں۔

٭…اچھی کتابیں بہترین دوست ہوتی ہیں۔

٭…جو سچائی، جھوٹ سے مشابہ ہو، اسے اختیار نہ کرو۔

٭…اگر روزی عقل سے حاصل کی جاتی تو دنیا کے تمام بے وقوف بھوکے مر جاتے۔

٭…جھگڑے بھی بچوں کی طرح ہوتے ہیں، انہیں پالتے رہیں تو بڑے ہو جاتے ہیں۔

٭…جھوٹ تمام گناہوں کی ماں اور سچ، تمام برائیوں کا علاج ہے۔

٭…دولت کا بہترین مصرف یہ ہے کہ اسے نیک کاموں میں صرف کیا جائے۔

٭…علم کی طلب میں شرم مناسب نہیں، کیونکہ جہالت، شرم سے بدتر ہے۔

(مبشریٰ سیف، لطیف آباد

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

بحیثیت مسلمان ہماری اخلاقی ذمہ داریاں

زندگی کی ہر جہت اور کردار میں ہمیں آقا کریمﷺ کی سیرتِ طیبہ سے رہنمائی حاصل ہوتی ہے ایک شخص نے پوچھا: اللہ کے رسولؐ! لوگوں میں سے حسن معاشرت کا سب سے زیادہ حقدار کون ہے؟ آپؐ نے فرمایا تمہاری ماں، پھر تمہاری ماں، پھر تمہاری ماں، پھر تمہارا باپ، پھر رشتہ دار‘‘ (صحیح مسلم)تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو اپنے اہل و عیالکے لئے بہتر ہو اور میں اپنے اہل و عیال کے لئے تم میں سب سے بہتر ہوں‘‘ (ابن ماجہ)

اتحاد و اتفاق وقت کی اہم ضرورت

’’اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو، اور آپس میں اختلاف مت کرو کہ تم کمزور ہو جاؤ‘‘ (سورۃ الانفال:46) ’’میں اپنے بعد تمہارے درمیان دو چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں جن کو مضبوطی سے پکڑ لو گے تو کبھی گمراہ نہیں ہو گے، ایک اللہ کی کتاب اور دوسری میری سنت‘‘(خطبہ حجۃ الوداع)

محبتِ اہلِ بیت قرآن و سنت کی روشنی میں

’’فاطمہؓ میرے گوشت کا ٹکڑا ہے، جس نے فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو خفا کیا اُس نے مجھے خفا کیا‘‘ (بخاری ومسلم)

مسائل اور ان کا حل

صاحب نصاب زکوٰۃ نہیں لے سکتا سوال : مجھے مکان خریدناہے میری ساس اپنافلیٹ بیچ رہی ہے 9لاکھ کا فلیٹ 7لاکھ میں بیچنے کوتیارہے میرے پاس بیوی کا زیور تقریباً ڈیڑھ لاکھ مالیت کاہے اورکیش1 لاکھ ہے جس کی میں زکوٰۃ نکال چکا ہوں۔ یہ ٹوٹل تقریباً اڑھائی لاکھ کی رقم بنتی ہے۔ فلیٹ خریدنے کیلئے 7 لاکھ چاہئے کیامیں اپنے سیٹھ سے اڑھائی لاکھ زکوٰۃ مکان خریدنے کیلئے لے سکتا ہوں۔جب زندگی میں میرے پاس رقم آئی توواپس بھی کرنے کوتیارہوں۔ اس کے علاوہ مجھے مزیدبھی رقم قرض لیناہوگی، برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں۔ (محمدرفیق ،کراچی )

مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، پاکستان کہاں کھڑا ہے ؟

اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد دنیا کی نظریں اب اس خطے پر ہیں ،ایسے میں پاکستان کی جغرافیائی پوزیشن اور اس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

پنجاب کا بجٹ ،ترقیاتی بیانیہ نوازشریف کا حکومتی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

ایران اسرائیل جنگ کے تناظر میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کے خلاف اپنی احتجاجی تحریک کو دو ہفتہ کیلئے مؤخر کرنے کے اعلان ایک اہم سیاسی پیش رفت ہے۔