ٹوٹکے

تحریر : ڈاکٹر بلقیس


پائوں نرم کرنے کیلئے:زیتون اور نمک نیم گرم پانی میں ملا کر 20منٹ کیلئے پائوں اس پانی میں رکھیں۔ اس طرح پائوں کی جلد نرم ہو جائے گی۔

پائوں میں پسینہ:ہلکا سا پائوڈر لگا کر جوتے پہننے سے پائوں میں پسینہ نہیں آئے گا۔

ہاتھوں کا سخت پن:لیموں کا رس اور گلیسرین ملا کر ہا تھوں پر لگانے سے ہاتھ نرم ہو جائیں گے۔ باقاعدگی سے ہاتھوں پر لیموں اور شہد کا ماسک استعمال کریں۔

ہاتھوں پر داغ دھبے: سرکہ ملے پانی سے ہاتھ دھونے سے داغ دھبے دور ہو جائیں گے۔

ہاتھ پائوں سخت:کسی بھی کریم میں عرقِ گلاب ،گلیسرین اور لیموں کا رس ملا کر پیسٹ بنا لیںاور روزانہ رات کولگائیں۔

دانتوں کی پیلاہٹ: اگر دانت پیلے ہو گئے ہیں تو  میٹھا سوڈااور نمک ملا کر رکھ لیںاور روز رات کو اس سے دانت صاف کریں۔

دانتوں کے درد میں آرام کیلئے:دانت میں جس جگہ درد ہو وہاں پیاز کا ٹکڑا رکھ لیں۔درد دور ہو جائے گا۔

دانتوں کو چمک دار بنانے کیلئے:نیم کی چھال سے دانتوں کو صاف کریں۔

دانتوں کی میل:لیموں کا رس دانتوں پر لگانے سے دانتوں کی میل اتر جائے گی۔

آئیلی بالوں کیلئے:آئیلی بالوںکو زیادہ صفائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک چمچ سرکہ ،لیموں اور ایک کپ پانی  مکس کر کے بالوں میں ڈالیں اور اس کو ہلکا مساج کر کے تھوڑی دیر بعد بالوں کو دھو لیں۔

گرتے بالوں کیلئے :ناریل کے تیل میں کسٹر آئل مکس کر کے لگائیں۔

کیڑے مکوڑوں کو گھر سے بھگانے کیلئے:جہاں بھی کیڑے مکوڑے نظر آئیں اس جگہ پر کافور جلایا جائے تو کیڑے دوبارہ وہاں نظر نہیں آتے۔

سرخ روشنائی کا داغ دور کرنے کیلئے:کپڑے سے سرخ روشنائی کا داغ دور کرنے کیلئے کپڑے کو اس جگہ پر دہی لگا کر دھوئیں۔

آنکھوں کی سوجن کیلئے:آنکھوں کی سوجن دور کر نے کیلئے روئی کو دودھ میں ڈپ کر کے 8سے 10منٹ آنکھوں پر رکھنے سے آنکھوں کی سوجن دور ہو جائے گی۔

آنکھوں کی خوبصورتی:آنکھوں میں شہد ڈالنے سے آنکھیںخوبصورت اور چمکدار ہو جاتی ہیں۔

ہونٹ:زیتون کے تیل میں چند قطرے لیموں کے ڈال کر رات کو سوتے وقت لگائیں۔ ہونٹ نرم اور خوبصورت ہو جائیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement

با با ناظر اور بونے

بابا ناظر ایک بوڑھا موچی تھا جو سارا دن سخت محنت کر کے جوتے بنایا کرتا تھا۔ایک بار سردیاں آئیں تو بابا ناظر ٹھنڈ لگ جانے کے باعث بیمار پڑ گیا۔اس کی بیماری اس قدر بڑھ گئی کہ وہ کوئی کام کرنے کے قابل نہیں رہا۔

کیمرا کیسے کام کرتا ہے؟

جو لوگ کیمرے سے تصویریں بناتے ہیں، ان میں سے اکثر لوگوں کو اس بات کا علم نہیں ہوتا کہ تصویر کھینچنے کا عمل کس طرح واقع ہوتا ہے۔

ذرامسکرائیے

اُستاد (شاگرد سے): ’’پنجاب کے پانچ دریائوں میں سے کوئی سے چار کے نام بتائو؟ شاگرد: ’’پہلے کا نام بتا کر،جناب دوسرا میں آپ سے پوچھنے والا تھا،تیسرا مجھے یاد نہیں اور چوتھا میری کتاب سے مِٹاہوا ہے‘‘۔٭٭٭

پہیلیاں

ایک بڈھے کے سر پر آگ گاتا ہے وہ ایسا راگ اس کے منہ سے نکلیں ناگجو تیزی سے جائیں بھاگ٭٭٭

ننھا گرمی سے گھبرایا

ننھا گرمی سے گھبرایا اُس دن شدت کی گرمی تھی دھوپ میں ہر اک شے جلتی تھی

حرف حرف موتی

٭…سچائی ایسی دوا ہے جس کی لذت کڑوی لیکن تاثیر شہد سے زیادہ میٹھی ہوتی ہے۔ ٭…سب سے زیادہ جاہل وہ ہے جو گناہ سے باخبر ہوتے ہوئے بھی گناہ کرے۔ ٭…عزت کمانا دولت کمانے سے زیادہ مشکل ہے جبکہ عزت گنوانا دولت گنوانے سے زیادہ آسان ہے۔