پہیلیاں
جنت میں جانے کا حیلہ دنیا میں وہ ایک وسیلہ جس کو جنت کی خواہش ہومت بھولے اس کے قدموں کو(ماں)
پھولوں میں دو پھول نرالے
پاتے ہیں وہ قسمت والے
کوئی تو ایک یا دونوں پائے
(بیٹا ، بیٹی)
ایک حد تک تو گرمی کھائے
کوئی پھر بھی جوش دلائے
گور اس کی تاب نہ لائے
گھر کو چھوڑ کر بھاگا جائے
(دودھ کا ابال)
بنا جڑوں کے پودا پالا
رنگ برنگے پھولوں والا
(گلدستہ)
اس کا دیکھا ڈھنگ نرالا
گرمی میں لگتا ہے پالا
سردی میں وہ گرمی لائے
سردی گرمی مل کر آئے
(ملیریایا بخار)
چار ہیں رانیاں اور ایک راجا
ہر ایک کام میں ان کا ساجھا
(انگوٹھا اور انگلیاں)