ذرامسکرائیے
اُستاد (شاگرد سے): ’’پنجاب کے پانچ دریائوں میں سے کوئی سے چار کے نام بتائو؟ شاگرد: ’’پہلے کا نام بتا کر،جناب دوسرا میں آپ سے پوچھنے والا تھا،تیسرا مجھے یاد نہیں اور چوتھا میری کتاب سے مِٹاہوا ہے‘‘۔٭٭٭
ڈاکٹر مریض سے: ’’آپ کو کیا بیماری ہے‘‘؟
مریض : ’’جناب میں چلتا ہوں تو میرا سایہ پیچھے آتا ہے،ہنستا ہوں تو دانت باہر نکل آتے ہیں اور جب کوئی مارتا ہے تو چوٹ لگتی ہے‘‘۔
٭٭٭
ایک لڑکا دوسرے سے:تمہاری تعلیم کیا ہے۔
دوسرا: میری تعلیم ایم بی بی ایف ہے۔
پہلا:یار ایم بی بی ایس تو سنا تھا،لیکن یہ کون سی ڈگری ہے۔
دوسرا: اس کا مطلب ہے میٹرک بار بار فیل۔
٭٭٭
پہلا دوست دوسرے سے:بڑے سے بڑا جینٹل مین بھی میرے بیٹے کے آگے اپنا ہیٹ اُتار دیتا ہے۔
دوسرا دوست :کیا آپ کا بیٹا جج ہے؟
پہلا دوست :نہیں وہ حجا م ہے۔
٭٭٭
اصغر:آج میں نے ایک فقیر کی جان بچائی۔
اکبر:وہ کیسے؟
اصغر:میں نے فقیر سے پوچھا،اگر میں تمہیں دس روپے دوں تو کیا ہو گا؟فقیر بولا میں خوشی سے مر جائوں گا۔
اکبر:تو پھر تم نے کیا کیا؟
اصغر:میں نے قفیر کو دس کا نوٹ دکھا کر جیب میں رکھ لیا۔
٭٭٭