کیمرا کیسے کام کرتا ہے؟

تحریر : روزنامہ دنیا


جو لوگ کیمرے سے تصویریں بناتے ہیں، ان میں سے اکثر لوگوں کو اس بات کا علم نہیں ہوتا کہ تصویر کھینچنے کا عمل کس طرح واقع ہوتا ہے۔

کیمرے کے آگے جو عدسہ لگا ہوتا ہے وہ تو سب کو نظرآتا ہے اور اس کا استعمال بھی اکثر لوگوں کو آتا ہے۔ آپ کاغذ کے ایک ٹکڑے سے چند انچ کے فاصلے پر عدسے کو رکھ کر واضح شبیہ حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ اگر آپ یہی عمل اپنے کمرے میں بیٹھ کر کھڑکی کو عدسے میں واضح کرنے کی کوشش کریں گے تو عدسے کو تھوڑا سا آگے پیچھے کرنے سے اس کھڑکی کی واضح شبیہ نظر آنے لگی گی۔ اسی طرح کیمرا بھی کام کرتا ہے اور منظر کو فوکس کرتا ہے۔

جب آپ کیمرے کے عدسے میں تصویر یا کسی منظر کو فوکس کرتے ہیں تو زیادہ درست اور واضح تصویر حاصل کرنے کیلئے آپ کو کیمرے کے عدسے میں سے نکلنے والی کیمرے کی روشنی کی مقدار کو کنٹرول کرنا پڑتا ہے۔ روشنی کی مقدار کو کنٹرول کرنے کے دو طریقے ہیں، ایک طریقہ یہ ہے کہ اس سوراخ کا قطر کم یا زیادہ کردیا جائے جس میں سے روشنی گزرتی ہے، اس سوراخ کو اپر چر کہتے ہیں۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ کیمرے کے شٹر کھلنے کے وقت یا دورانیے میں کمی بیشی کی جائے۔ 

اپرچر میں تبدیلی کا اندازہ آپ کو اپنی آنکھ سے ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کیمرے کے عدسے میں سے کسی منظر کو دیکھیں گے درحقیقت آپ کیمرے کے عدسے کو اپنی آنکھ عدسے سے دیکھ رہے ہوں گے۔

کیمرے کے شٹر کے چلنے کے عمل کو دیکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ کیمرے کاشٹر نہایت سرعت اور تیز رفتاری سے کھلتا ہے اور سیکنڈ سے بھی کئی گنا کم وقت میں روشنی کیمرے کے اندر داخل ہوتی ہے اور شٹر بند ہو جاتا ہے۔ یہ سارا عمل انتہائی کم وقت میں پورا ہو جاتا ہے۔ واضح اور بہترین فوٹو کھینچنے کیلئے ضروری ہے کہ فلم تک روشنی مناسب مقدار سے زائد نہ پہنچے۔ مقررہ مقدار سے کم یا زائد روشنی تصویر کو خراب کر دیتی ہے۔ 

پیشہ ورانہ مقاصد کیلئے استعمال ہونے والے کیمروں میں عدسے کا سوراخ اور شٹر کی رفتار دونوں کنٹرول کی جا سکتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

خواتین کرکٹ کانیا عالمی ریکارڈ قائم

آئی سی سی ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ 2026 ء:ٹکٹوں کی فروخت نے ایونٹ کو اب تک کا سب سے بڑا خواتین کا ورلڈ کپ ثابت کر دیا:ٹورنامنٹ کا باضابطہ آغاز 12جون کوبرمنگھم میں انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے مقابلے سے ہوگا: پاکستان اپنے سفر کا آغاز 14 جون کو بھارت کے خلاف ایجبسٹن، برمنگھم میں ہونے والے مقابلے سے کرے گا

شاہینوں کا ہوم گرائونڈ پرنیا امتحان

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان:کینگروز23مئی کو اسلام آباد پہنچیں گے، 3ایک روز میچ کھیلے جائیں گے:٭…پاکستان اور آسٹریلیا اب تک 111 ایک روزہ میچ کھیل چکے ہیں۔٭… 71 میچوں میں فتح کینگروز کا مقدر بنی، شاہینوں نے 36 جیتے۔ ٭…4 میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔

چھوٹی سی کوشش

سومی ہرنی اپنی پسندیدہ کتاب تھامے لالی بکری کے ساتھ جیسے ہی گھنے جنگل میں داخل ہوئی تو اسے دور سے مومو چڑا مٹی کھودتا ہوا دکھائی دیا۔

شکرادا کرنا!

اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں کا شکر ادا کرنا انسان کا فرض ہی نہیں انسان کی عبادت میں بھی شامل ہے۔

افلاطون:جس کے مکالمات نے سقراط کو زندہ کر دیا

اگرچہ عام طور پر یہ تسلیم کیا جاتا ہے کہ افلاطون دنیا کا سب سے بڑا فلسفی تھا، لیکن اس نے جو مکالمات لکھے ہیں، ان میں وہ دوسروں کے اقوال نقل کرتا ہے۔

بچوں کا انسائیکلوپیڈیا

پولیس کاروں پر فلیش لائٹ کیوں ہوتی ہے؟