ذرامسکرائیے

تحریر : روزنامہ دنیا


اُستاد(شاگرد سے) انڈے اور ڈنڈے میں کیا فرق ہے؟ شاگرد: ’’کوئی فرق نہیں‘‘۔ اُستاد: ’’وہ کیسے‘‘؟شاگرد: ’’دونوں ہی کھانے کی چیزیں ہیں‘‘۔٭٭٭٭

ماں(بیٹے سے) ’’میں باہر جا رہی ہوں اگر میرے واپس آنے تک ہوم ورک نہ کیا ہوا تو میں مرغا بنائوں گی‘‘۔

بیٹا: ’’ٹھیک ہے امی!نان اور کولڈ ڈرنک میں لے آئوں گا‘‘۔

٭٭٭٭

اُستاد(شاگرد سے) ’’سکول اتنی دیر سے کیوں آئے ہو،تمہارے سب دوست تو وقت پر آتے ہیں‘‘۔

شاگرد: ’’جناب!میں سب کے ساتھ نہیں آتا کیونکہ شیر تو اکیلا ہی آتا ہے‘‘۔

اُستاد: ’’چل میرا شیر پُتر اب جلدی سے مُرغا بن جا‘‘۔

٭٭٭٭

اُستاد(شاگرد سے) ’’بتائو سائنس دان کسے کہتے ہیں‘‘؟

شاگرد:  ’’جس چیز میں سائنس رکھی جائے‘‘۔

٭٭٭٭

ماں نے بیٹے کو لیٹے دیکھ کر کہا: ’’تمہارے امتحان شروع ہونے والے ہیں اور تم ہو کہ رات دن سوتے رہتے ہو‘‘۔

بیٹے نے جواب دیا: ’’امی!ماسٹر صاحب نے کہا تھا کہ تم اس وقت ہی پاس ہو سکتے ہو جب دن رات ایک کر دو‘‘۔

٭٭٭٭

ماہر نفسیات: مبارک ہو، آپ کا علاج مکمل ہو گیا۔ اب آپ بالکل ٹھیک ہیں۔

دماغی مریض: کیا فائدہ! آپ کے علاج سے پہلے میں فرانس کا بادشاہ تھا، اب ایک عام آدمی ہوں۔

٭٭٭٭

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

دھوکے کی سزا

کسی گائوں میں ایک دھوبی رہتا تھا،جو شہر سے لوگوں کے کپڑے گدھے پر لاد کے گائوں لاتا اور دھونے کے بعد اسی پر لاد کے واپس شہر پہنچاتا تھا۔دھوبی کی کمائی کا یہی ذریعہ تھا اور وہ اس قدر کما لیتا کہ با آسانی گزر بسر کر سکے۔

زمین کی گردش رُک جائے تو کیا ہو؟

پیارے بچو!زمین اپنے محور کے گرد ایک ہزار میل فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے گھو م رہی ہے،تاہم اس وقت کیا ہو گااگر اس کی گرد ش اچانک رُک جائے؟اس کا جواب یہ ہے کہ ایسا ہوا تو اس کے اثرات انتہائی تباہ کُن ہوں گے۔ماہرین کے مطابق اگر زمین کا گھومنا اچانک تھم جائے تو ہر وہ چیز جو کسی دوسری چیز سے بندھی ہوئی نہیں ہے ۔اچانک مشرق کی جانب ایک ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اُ ڑنے لگے گی۔اس کے اثرات فضا پر بھی مرتب ہوں گے اور ہوائیں اتنی طاقتور ہو جائیں گی جیسے کسی ایٹم بم کے دھماکے کے بعد ہو سکتی ہیں۔

جانوروں کی دنیا

بٹیر دیہی علاقوں میں پایا جانے والا ایک خوبصورت پرندہ ہے۔اس کا تعلق پرندوں کے گالی فورمز خاندان سے ہے۔پرندوں کے اس بڑے خاندان میں مرغی،مور اور تیتر بھی شمال ہیں۔

پہیلیاں

ایک کھیتی کا دیکھا یہ حال نہ کوئی پتا نہ کوئی ڈال نہ ہی ڈالا بیج نہ جوتا ہل

اقوال زریں

٭… جوش کی بجائے ہوش سے کام لو۔ ٭… نادان کی صحبت میں مت بیٹھو کہیں ایسا نہ ہو کہ اس کی باتیں تمہیں اچھی لگنے لگیں۔ ٭…خوش رہنا چاہتے ہو تو کسی کا دل نہ دکھائو۔

ذرامسکرایئے

باپ بیٹے سے: یہ تم کیسی ماچس لائے ہو ایک تیلی بھی نہیں جل رہی؟ بیٹا: ایسا کیسے ہو سکتا ہے ابو ، میں تو ایک ایک تیلی چیک کر کے لایا ہوں سب جل رہی تھیں۔٭٭٭