موسم گرما کی عید:میک اپ کیساکیا جائے !

تحریر : سارہ خان


ماہ ذی الحج کا چاند نظر آتے ہی عید کی تیاریوں میں تیزی آجاتی ہے۔عید کے دن ہر کسی کی کوشش اور خواہش یہ ہی ہوتی ہے کہ اس کی ڈریسنگ اورمیک اپ اچھے سے اچھا ہو تاتاکہ وہ سب سے خوبصورت اور الگ نظرآسکیں۔اس لیے آج ہم آپ کوچند ایسی باتیں بتائیں گے جن پر عمل کر کے آپ سب سے الگ اور منفرد نظر آ سکیں گی۔

اس مرتبہ چونکہ عید گرمیوں میں آئی ہے تو آپ کوشش کریں کہ اپنے لباس اور میک اپ کا انتخاب اس موسم کو مدِنظر رکھتے ہوئے کریں۔ برسات کے موسم میں چونکہ نمی کا تناسب بڑھ جاتا ہے اور پھر پسینہ بھی بہت زیادہ آتا ہے اس لیے کوشش کریں کہ زیادہ ہیوی میک اپ نہ کریں ۔صرف ہلکا فائونڈیشن استعمال کریںاور میک اپ کرتے وقت اس بات کی تسلی کرلیں کہ Make up Product آ ئل فری ہوں۔گرمی اور نمی والا یہ موسم میک اپ کیلئے مناسب نہیں۔لیکن اگر آپ میک اپ کرتے وقت ان تمام باتوں کا خیال رکھیں گی تو آپ کا چہرہ نکھرہ نکھرہ اور فریش لگے گا۔مندرجہ ذیل میک اپ پروڈکٹس کا استعمال کر کے عید کے دن آپ دلکش اور خوبصورت دکھائی دے سکتی ہیں۔

(1)۔ میک اپ کرتے وقت دھیان رکھیںکہ فائونڈیشن اور آئی شیڈ ز اچھے معیار کے ہوں کیونکہ گرمی کے موسم میںمیک اپ کو زیادہ دیر تک قائم رکھنے کیلئے ان پراڈکٹس کاآئل فری ہونا ضروری ہے۔

(2)۔کوشش کریں کہ ٹینٹڈ موئسچرائزر استعمال کریں۔اس کے استعمال سے آپ کے چہرے پر چمک آجاتی ہے بلکہ چہرے کی نمی بھی برقرار رہتی ہے اس طرح کی Products میںسن بلاک بھی شامل ہو تا ہے جو کہ آپ کی جلد کی حفاظت کرتا ہے۔

(3)۔ میک اپ کرتے وقت برونزر کا استعمال لازمی کریں۔ اس کو پورے چہرے پر پائوڈرکی طرح لگائیں یہ چہرے کی کنٹورنگ کا کام کرتا ہے۔اسے گالوں کے ابھار پر ضروری لگائیں۔لیکن برونزر کا انتخاب کرتے وقت یہ بات دھیان میں رکھیں کہ اس میںکسی قسم کی چمک نہ ہو۔

(4)۔چونکہ یہ گرمی کا موسم ہے اس لئے اکثر خواتین لپ سٹک کا استعمال کرنا پسند کرتی ہیںآپ اس مقصد کیلئے لپ اسٹین کا استعمال بھی کر سکتی ہیںیہ مارکر کی شکل میںمارکیٹ میں با آسانی مل جاتا ہے۔ ان کے کلر نیچرل دکھائی دیتے ہیںاور یہ زیادہ دیر تک آپ کے ہونٹوں پر برقرار رہ سکتا ہے۔لیکن خریدتے وقت اس بات کا دھیان رکھیںکہ اس میںلپ بام(Lip Baam) شامل ہوجو کہ آپ کے ہونٹوں کی نمی برقرار رکھنے میںمعاون ثابت ہوتی ہے۔

(5)۔گرمی کے موسم میںکوشش کریںکہ واٹرپروف مسکارا کا انتخاب کریںکیونکہ یہ گرمی اور پسینہ کے باعث پھیلتا نہیں ہے۔

(6)۔آئی شیڈ استعمال کرتے وقت اس بات کا دھیان رکھیںکہ آپ نے اس کو لگانے سے پہلے آ ئی شیڈپرائمر لگایا ہے یا نہیں۔کوشش کریں کہ آئی شیڈ کو انگلی کی مدد سے لگائیں۔آئی لائنز کے طور پر آئی پنسل کا استعمال کریں۔ بلیک آئی پنسل یا کسی بھی دوسرے کلرکی آئی پنسل استعمال کر سکتی ہیں۔

(7)۔چونکہ گرمی کا موسم ہے اور عید کے دن تمام لوگ بہت مصروف ہوتے اس لئے کوشش کریںکہ میک اپ کرنے کے بعد میک اپ سٹنگ سپرے کا استعمال بھی کریں اس سے آپ کا میک اپ زیادہ دیر تک آپ کے چہرے پر برقرار رہے گا۔اور آپ کو ری ٹچ کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

میدان محشر میں نعمتوں کا سوال!

’’اور اگر کفران نعمت کرو گے تو میری سزا بہت سخت ہے‘‘ (سورہ ابراہیم :7) ’’اور اس نے تمہارے کان اور آنکھیں اور دل بنائے تاکہ تم شکر گزار بنو‘‘ (سورۃ النحل : 78)’’اے ایمان والو! ہماری دی ہوئی ستھری چیزیں کھاؤ اور اللہ کا شکر ادا کرو اگر تم اُسی کی عبادت کرتے ہو‘‘ (البقرہ )’’اللہ تعالیٰ اس سے راضی ہوتا ہے جو کھاتا ہے تو اس پر خدا کا شکر ادا کرتا ہے اور پانی پیتا ہے تو اس پر خدا کا شکر ادا کرتا ہے‘‘ (صحیح مسلم)

کامیاب انسان کون؟

’’وہ اہل ایمان کامیابی پائیں گے جو اپنی نماز میں خشوع اختیار کرنے والے ہیں‘‘ (المومنون) قرآن و سنت کی روشنی میں صفاتِ مومناللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ’’جس نے خود کو گناہوں سے بچالیا حقیقتاً وہی کامیاب ہوا(سورۃ الیل)

صدقہ: اللہ کی رضا، رحمت اور مغفرت کا ذریعہ

’’صدقات کو اگر تم ظاہر کر کے دو تب بھی اچھی بات ہے، اور اگر تم اسے چھپا کر دو تو یہ تمہارے لیے زیادہ بہتر ہے‘‘(سورۃ البقرہ)

مسائل اور ان کا حل

’’اسے اپنے گھر لے جاو‘‘ کہنے سے طلاق نہیں ہوتی سوال :میں نے اپنی بیوی سے ایک موقع پرکہاتھاکہ میں تمہیں کبھی ناراض نہیں کروں گا،اگرکوئی ناراضی ہوئی توآپ کے کہنے پرطلاق بھی دے دوں گا۔

فیض حمید کی سزا،بعد کا منظر نامہ

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اور سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو سزا سنا دی گئی ہے جو کئی حلقوں کیلئے ایک واضح پیغام ہے۔ ریاست ملک میں عدم استحکام پھیلانے والے عناصر کیلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کر چکی ہے۔

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے امکانات

چیف الیکشن کمشنر کا مؤقف ہے کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار ہے،لیکن حکومتِ پنجاب نے10 جنوری تک کا وقت مانگا ہے۔ پنجاب حکومت نے انتخابی بندوبست کرنا ہے جبکہ شیڈول کا اعلان الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔